لندن کمشنر ہاوس آف لارڈز برطانیہ نے سعیدہ وارثی کو الزامات سے بری کردیا ۔ برطانیہ کے ہاوس آف لارڈز کے

کمشنر نے حکمراں جماعت کی سربراہ سعید وارثی کے خلاف الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔ سعیدہ وارثی پر اخراجات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔ کمشنر ہاوس آف لارڈز کا کہنا ہے کہ سعیدہ وارثی کے خلاف تمام الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں۔ سعید وارثی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ یہ ہی کہا کہ مجھ پر الزامات غلط ہیں اور آج یہ ثابت ہوگیا ہے۔

