کنجاہ :کنجاہ پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت یاورعباس صدر پریس کلب کنجاہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل گجرات کے صدر عاصم اقبال راٹھور کے والد محترم محمد ارشد راٹھور کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری احسان فیصل کنجاہی ، صدیق بٹ ، عبدالرحمن مرزا، شہباز سرور بٹ ، شیخ محمد ادریس، راجہ محمد سلیم ، سجاد احمد، عبدالحفیظ صراف، ملک ارشاد احمد، یاسر جرال ، خالد محمود، حاجی محمد اقبال اور دیگر اراکین نے شرکت کی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
