
جنوبی امریکی ملک ایکوا ڈور میں بس کھائی میں گرنے سے انتیس افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے۔ ایکوڈور نیشنل ٹریفک ایجنسی کے ڈائریکٹر موریسیو کے مطابق کیوجارا شہر میں بس روڈ سے پھسل کر کھائی میں جاگری جس کے سبب جانی نقصان ہوا۔ موریسیو کے مطابق ہلاک ہونے والے انتیس افراد میں بس ڈرائیور اور دوبچے بھی شامل ہیں۔
