
کوئٹہ(جیوڈیسک)ارباب کرم خان روڈ کلی شیخان میں مسلح افراد نے ایک شخص غلام رسول پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر سے شہر کی جانب آ رہا تھا۔فائرنگ سے غلام رسول شدید زخمی ہوا جیسے فوری طور پر کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔
