
کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر مزار بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے باعث آج چوتھے روز بھی ہڑتال ہے۔ ہڑتال کے باعث غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
او پی ڈیزکی بندش کے باعث دوردرازسے آنے والے مریضوں کومایوس لوٹنا پڑا۔ ڈاکٹرز تنظیمیں ڈاکٹر مزار بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہی ہیں۔
