
کوئٹہ میں مشن روڈ پر واقع نجی اسپتال کی کالونی میں آگ لگنے سے پانچ مکانات مکمل تباہ ہو گئے۔ گیس لیکیج کے باعث لگنے والی آگ نے چند منٹوں میں پانچ مکانات کولپیٹ میں لے لیا جس سے ان گھروں کا فرنیچر مکمل طورپر تباہ ہو گیا۔ آگ سے دوافرادجھلس کر زخمی ہو گئے فائربریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
