
کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع ٹی سی پی کے ایک گودام میں رکھی ہوئی روئی میں آگ لگ گئی ہے ۔ شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں ۔ آگ بجھانے کی کو ششیں جاری ہیں تاہم آگ بڑے پیمانے پر لگی ہے جس پر قابو پانے میں دیر لگ سکتی ہے۔
امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابھی آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔
