
کولمبیا : (جیو ڈیسک)کولمبیا کے شمالی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، تیرہ فوجی اہلکارہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار کوئی بھی فرد زندہ نہیں بچا۔عینی شاہدین کے کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے زمین پر ٹکرانے سے قبل ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کو مدد کیلئے پکارتے ہوئے سنا گیا۔
حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغازکر دیا ہے۔
