
کوہستان کے علاقے ہربن میں مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سترہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی کہ راستے میں اچانک نامعلوم افراد نے بس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سترہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
