
عالمی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں کمی کے سبب پاکستان میں بھی گزشتہ ہفتے کپاس کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا. کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعدپنجاب میں کپاس کی فی من قیمت پانچ ہزار تین سو اور سندھ میں پانچ ہزار ایک سو روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمت کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے جا رہے ہیں۔
