
کھاد بنانے والی کمپنی نے فی بیگ قیمت میں ایک سو اکیاسی روپے اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت اور دیگر مصارف پیداوار میں اضافے کے بعد لاگت میں چودہ فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے قیمت بڑھائی گئی اور حالیہ اضافہ ٹیکس کے علاوہ ہے۔
کمپنی کو جنرل سیلز ٹیکس کے علاوہ قیمت میں دو سو پچیس روپے فی بیگ اضافہ کرنا تھا، لیکن قیمت صرف ایک سو اکیاسی روپے بڑھائی گئی ہے۔
