کھاریاں: کھاریاں شہر کے مرکزی قبرستان میں خوفناک جانوروں نے ڈیرے لگائے ہو ئے ہیں ، قبرستان کے اندر بڑے بڑے گھڑھے جہاں پر خوفناک جانوروں نے بسیرا کر رکھا ہے ،جانوروں میں گرو، سہہ کے علاوہ دیگر کئی قسم کے جانوروں نے قبضہ کر رکھا ہے ،ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت مہر بلال نے خصوصی طور پر صحافیوں سے کیا ،انہوں نے کہا کہ قبرستان انتظامیہ کو فی لفور نوٹس لینا چاہیے ، ان خوفناک جانوروں کی وجہ سے قبرستان میں بسنے والوں کی بے حرمتی ہو رہی ہے ،اس پر کھاریاں کی عوام کو بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے اس پر خصوصی توجہ دینی ہو گی ،انہوں نے کہا کہ اگر یہی حالت رہی تو قبرستان کی ہر جگہ پر جانوروں کے ڈھیرے لگے ہونگے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
