گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان ) کھاریاں کے نواحی موضع گلیانہ مین خون کی ہولی۔ زاہد مصطفی اعوان
کے نواحی موضع گلیانہ مین خون کی ہولی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سات افراد جاںبحق ۔ایک زخمی ہو گیا ، تفصیل کے مطابق گجرات کی تحصیل کھاریاں میں زمین کے تنازع پر مسلح افرادکی فائرنگ سے گیارہ سال کے راہ گیر لڑکے سمیت سات افرادہلاک ہوگئے۔ گلیانہ چوک پر گھات لگائے مسلح افرادنے ایک گاڑی نمبری ایل جی 484 پر حملہ کردیا۔اندھا دھند فائرنگ سے ڈبل کیبن گاڑی میں سوار بینک آفیسر محمد شریف،محافظ محمد شفیق ،ساتھی محبوب ،عثمان ،عرفان مبین اور یونس عدیل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر گیاہ سال کا راہ گیر لڑکا بھی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے فوری بعد تھانہ گلیانہ سے پولیس موقع پر پہنچی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔ورثا نے لاشیں گلیانہ چوک پر احتجاج کیا ور دھرنا دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زمین کے تنازعے کا نتیجہ ہے اور چھ ماہ قبل بھی فریقیں میں فائرنگ کے تبادلے میں مقتول بینک آفیسر شریف کا بھائی راجہ اصغر بھی ہلاک ہوچکا ہے۔ واضع رہے کہ مقتولین کا تعلق نواحی گاوں موضع ملاگر سے تھا۔زاہد مصطفی اعوان پیرس
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
