کھاریاں : کھا ریاں شہر کی عوام سے واٹر سپلائی کا پانی بھی چھین لیا گیا ،بلدیہ کے ملازمین جن کا تعلق محلہ نیا آڑہ کے ساتھ ہے ، صرف محلہ نیا آڑہ میں پانی آ رہا ہے ،ٹی ایم او طارق ضیاء دفتر میں بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصروف رہ کر گھر کو لوٹ جاتے ہیں ان کرپٹ اور نااہل ملازمین کو پوچھنے والا کوئی نہیں ، ان خیالات کا اظہار کھاریاں کے ممتاز سیاسی و سماجی رہنمامحمد عمران گورائیہ نے خصوصی ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ افسران کا کام یہ نہیں کہ دفتروں میں بیٹھ کر خوش گپیوں میں وقت گزار کر گھر لوٹ جائیں بلکہ عوام کی خدمت ان کا ماٹو ہونا چائیے ، انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں پانی کا نہ ہونا عوام دشمنی کا نتیجہ ہے ، ہم ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ پانی کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
