گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارویں شریف سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری کی زیر صدارت منعقد ہوئی ، تلاوت قرآن پاک قاری شفقت اللہ قادری پرنسپل دارالعلوم جامعہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے کی ، جبکہ ممتاز ثناء خوان مظہر عزیز قادری ، ڈاکٹر محمد ایوب قادری ، صوفی اقبال ، مظہر اقبال ، محمد احسان قادری ، چوہدری امانت علی ڈوگہ اور حافظ ابوبکر نے ہدیہ نعت پیش کیا ، تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے خصوصی خطاب فرمایا اور ذکر کروایابعد ازاں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔
صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے خصوصی دعا فرمائی ، محفل گیارویں شریف میں صاحبزادہ پیر سید اعجاز حسین بخاری ، صاحبزادہ پیر وقار الحسن بخاری قادری ، صاحبزادہ پیر سید مبشر اعجاز قادری ، صاحبزادہ سید ناصر بخاری ، صاحبزادہ سید طاہر بخاری ، سید فیضان الحسن بخاری ، علامہ محمد مظہر نقشبندی ، عامر چوہدری ، چوہدری محمد رشید ، چوہدری بشیر احمد قادری ، محمد علی اور شہباز محمود آرائیں نے خصوصی شرکت کی ، دعا کے بعد محفل پاک میں شرکت کرنے والے سینکڑوں مریدوں اور عقیدت مندوں کو بٹھا کر لنگر شریف کھلایا گیا ۔
