گجرات (جی پی آئی) شیعہ علمائے کونسل ضلع گجرات اور جعفریہ یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امام بارگاہ حسینیہ میں بیداری امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں خصوصی خطاب قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کیا ، اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ اصغریزدانی ، علامہ محمد افضل حیدری ، علامہ مظہر عباس علوی ، علامہ سید مختار نقوی ، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری ، علامہ آغا مبارک علی موسوی ، ساجد ثمر ، سید الطاف عباس کاظمی ، پروفیسر سرفراز حسین جعفری نے خطاب کیا ، اس موقع پر ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔
جن میں رانا مشرف علی ناز ، سید رضوان حیدر شاہ ، سید آصف رضا نقوی ، علامہ سید محمد حسنین کاظمی ، علامہ سید اشتیاق کاظمی ، علامہ سید ناظم عباس ، مولانا امجد حیدری ، مولانا غلام عباس ، مولانا مہدی حسن ، مولانا سید تصدق حسین شیرازی ، علامہ سید صغیر حسین شاہ ، مولانا عمران حیدر ، مولانا محمد علی ، مولانا عظمت علی ، علامہ عابد حسین ، علامہ تنویر الحسن رضوی ، علامہ ابرار حسین نقوی ، مولانا محمد نواز ، مولانا الطاف حسین رضوی ، مولانا سید قمر رضا ، مولانا ظہیر ذیشان ، مرزا تقی علی ، گلفام عباس چٹھہ و دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
