گجرات (جی پی آئی) گجرات اور گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، شہری حلقوں میں 18گھنٹے ، جبکہ دیہی علاقوں میں 22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، جبکہ حکومتی اقدامات اور اعلانات کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ، اور نہ ہی کسی قسم کا لوڈ شیڈنگ کیلئے شیڈول جاری کیا جا سکا ہے ، جبکہ عوام بجلی نہ ہونے کے باوجود بھاری بل ادا کر رہے ہیں اور عوام کی سوچ سے باہر ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باوجود اتنے زیادہ بل کس وجہ سے آ رہے ہیں اور جو کہ عوام کو ادا کرنے پڑ رہے ہیں ، اپوزیشن جماعتوں کے راہنمائوں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار اپنے حلقہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کر سکے ، شکر ہے کہ وہ وزیراعظم نہیں بن گئے ، اگر وہ وزیراعظم بن جاتے تو بھی گجرات کے ساتھ ساتھ ملک کا وہی حال ہونا تھا جو کہ حکومتی اداروں نے ماہ رمضان میں عوام اور ملک کا کر رکھا ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
