گجرات (جی پی آئی)گجرات شہر میں ٹریفک کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ، کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا ہے ، ریلوے روڈ ، کابلی گیٹ ، چوک پاکستان ، چوک نواب صاحب ، شاہدولہ چوک ، کچہری چوک ، اور جیل چوک میں اکثر ٹریفک بلاک رہتی ہے ، خصوصاً سکولوں میں چھٹی کے وقت تو حد ہو جاتی ہے ۔
کئی کئی گھنٹے لوگ گاڑیوں میں بیٹھے ٹریفک چلنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں ، ٹریفک پولیس کے افسران تو چوکوں میں کھڑے گپیں لگانے میں مصروف ہوتے ہیں ، ڈی ایس پی ٹریفک شہر میں کم نظر آتے ہیں ، جس کی وجہ سے عملہ بے لگام ہو چکا ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کا نظام بہتر کیا جائے۔
