گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کا سالانہ اجلاس عام گزشتہ روز صدر وسیم اشرف بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں ممبران پریس کلب نے بھرپور شرکت کر کے اپنے متحد ہونے کا ثبوت دیا ، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، جس کی سعادت عاصم رضا سید نے حاصل کی جبکہ محمد انور بھٹی نے حمد و نعت پیش کی۔
جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شاکر نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے ، اجلاس عام میں سینئر نائب صدر سید عرفان جعفری ، فنانس سیکرٹری محمود اختر محمود ، جائنٹ سیکرٹری ظہیر مرزا ، سیکرٹری اطلاعات محمد سجیل خان ، سیکرٹری لائبریری ، پیرزادہ قنبر اعجاز شاہ سمیت سابق صدور محمد طفیل میر ، محمد یونس ساقی ، سید وقار حیدر گیلانی ، کرامت اللہ ، مقبول الٰہی بٹ ، سرپرست مسعود سرور راٹھور ، بشارت لودھی ، محمد ارشد بٹ ، ندیم رضا بھٹی ، احسان چھینہ ، دائود شفیع ، زمان مغل ، احسان اللہ اعظم ، سجاد حیدر ناز ، فیض احمد ہاشمی ، ندیم اسدی ، محبوب عالم ، وحید مراد مرزا، ذیشان ذوالفقار ، محمد یسٰین ، ظہیر عباس ملک ، انوار الحق سید ، ضیاء سید ، مرزا منیر حسین ، فرحان مرزا ، عاصم رضا سید ، امجد فاروق ، صہیب سرور ، مرزا محمد یونس ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، زاہد محمود ، فیاض حسین بٹ ، شفقت علی ، شاہد خان ، انجم شہزاد ، منصور بہزاد بٹ ، شاہد اقبال ، نوازش علی نوازش، رانا نذیر ، تجمل منیر ، شامی کٹھانہ ، عامر چوہدری ، عرفان حفیظ کھوکھر ، جاوید بٹ نے شرکت کی اس موقع پر تمام ممبران نے گجرات پریس کلب کی کابینہ کی کارکردگی کو سراہا ، اجلاس کے اختتام پر ممبران پریس کلب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
