گجرات : ڈی پی اوگجرات رانا شاہد پرویزکی ہدایا ت پر گجرات پولیس کی اشتہا ریوں، نا جا ئز اسلحہ بردار ، منشیا ت فر وشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کا روائی جا ری رکھتے ہوئے مورخہ09.03.12کو لالہ موسیٰ سرکل کے تھا نہ صدر لالہ موسیٰ نے ملزم شہزادحسین ولد ناظم حسین قوم سید سکنہ قاضیاں سے ریوالور 32بور معہ 3ضرب روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ صدرسرکل کے تھانہ کنجاہ نے ملزم اظہرولد اللہ دتہ قوم جٹ سکنہ تارووال سے 1040گرام چرس اور 45سو 50روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم سرفراز احمد ولد سردار محمد قوم ماچھی سکنہ تارووال سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ صدرجلالپورجٹا ںنے ملزم مجتبٰی حسین ولدشوکت علی قو م راجپوت سکنہ راولپنڈی سے پسٹل 30بور بر آمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او گجرات رانا شاہد پرویز نے کہا میر ی اولین تر جیحات میں ضلع گجرات میں آپس کی خونی دشمنیو ں کا خاتمہ،امن وامان کی بحالی اور اسلحہ کلچر کی نما ئش کا خاتمہ شامل ہے۔معاشرے کے ناسورو ں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔انشاء اللہ ضلع گجرات کو امن کا گہوارہ بنا دیا جا ئے گا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
