گجرات(جی پی آئی)چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی پھوپھی جان سینٹری انسپکٹر غلام مرتضیٰ غفاری ، غلام مصطفی غفاری ، سمیع اللہ ، کلیم اللہ ، اسد اللہ غفاری کی والدہ محترمہ حاجی محمد یوسف غفاری کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں جامع مسجد امین فین میں منعقد ہوئی ، جس میں ممتاز علمائے کرام ، سیاسی سماجی شخصیات و معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے خصوصی خطاب کیا ، نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، جبکہ ممتاز ثناء خوانِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم ارشد بھٹی ، محمد عارف شاہد گوندل ، قاری شفیع نوشاہی ، قاری محسن رضا ، مظہر عزیز بٹ ، سید دلدار شاہ ، اسد عطاری و دیگر نے ہدیہ نعت بحضور سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا ، اس موقع پر ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں جاوید بٹ ، سید الطاف عباس کاظمی ، رانا مشرف ناز ، صابر رضا مغل ، مظہر چوہان ، شیخ ادریس ، حاجی محمد منیر غفاری ، غلام حسن غفاری ، غلام نبی غفاری ، مولوی یونس غفاری ، چوہدری اعجاز گوندل ، خالد حسین ، کلیم اللہ ، چوہدری منور پڈا ، چوہدری قدیر پڈا ، ڈاکٹر غلام عباس منج ، عبدالقدیر و دیگر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
