گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام آج 14اگست 2012ء بروز منگل بعد نماز عصر حافظ نواب دین ہائوس ، طفیل سٹریٹ گرین ٹائون جلالپور روڈ گجرات میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب منعقد ہو گی ، تقریب کی صدارت سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری محمد طفیل کرینگے ، تقریب سے سٹیزن فرنٹ کے عہدیداران خطاب کرینگے ، تقریب میں پاکستان کو بنانے والی اہم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔
تقریب میں سٹیزن فرنٹ ضلع ، تحصیل و سٹی تنظیموں کے علاوہ ذیلی تنظیموں کے عہدیداران بھی شرکت کرینگے ، تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کے اعزاز میں افطار پارٹی بھی دی جائے گی ، تقریب کی انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری علی ابرار جوڑا و اراکین محمد مجید بھٹی ، راجہ محمد اعجاز ، محمد اشرف منہاس ، عامر چوہدری ، قاری محسن رضا قادری اور محمد یعقوب سیٹھی نے تقریب کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔
