
گلگت(جیوڈیسک)گلگت سے اسلام آباد جانے والی وین کھائی میں گر گئی جس کے باعث چار مسافر جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مسافر وین کوحادثہ بارش کے باعث پیش آیا۔ جبکہ پولیس کا کہنا کہ تیزرفتاری کی وجہ سے وین کھائی میں جاگری۔
لاشوں اور زخمیوں کو بٹ گرام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد چودہ بتائی جاتی ہے۔
