
گلگت میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اورشہر میں کرفیو نافذ ہے۔ اسکردو میں موبائل سروس میں تعطل سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔سانحہ چلاس کے بعد سے گلگت میں مسلسل کرفیو کا چھٹا روز ہے اور شاہراہوں پر فوجی دستوں کا گشت جاری ہے۔ گزشتہ روز کرفیو میں چند گھنٹوں کی نرمی دی گئی جس میں شہریوں نے بازاروں گلگت کا رخ کیا۔ اس موقع پر اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر رش دیکھنے میں آیا۔

