
گواجرانوالہ میں اراضی کے تنازعے پر دو گرپوں میں تصادم میں 10 افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ مشتعل افراد نے مخالفین کے چار مکانات جلادیئے ۔علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ خونریز تصادم کے بعد گھروں کو آگ لگا دی گئی جس سے علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔
