
گوجرانوالہ میں سیالکوٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
وزیرآباد سیالکوٹ روڈ پر رات گئے گاڑی ویگن سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ حادثے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
