
گیاری سیکٹر (جیو ڈیسک) گیاری میں برف تلے دبے مزید دو شہدا کے جسد خاکی مل گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گیاری سیکٹر سیملنے والی شہدا کی میتیوں کی تعداد تینتالیس ہوگئی ہے۔ ایک دن میں تین شہدا کے جسد خاکی ملے۔گیاری سیکٹرمیں برف کیطوفان سے پاک فوج کے جوان دب گئے تھے۔ جن کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا تھا۔
