
گیس تقسیم کار کمپنیوں نے گیس کی فی یونٹ قیمت میں کمی کیلئے اوگرا کو درخواست دے دی۔ ذرائع کے مطابق سوئی ناردن کمپنی نے سات روپے بیس پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کمپنی نے آٹھ روپے اٹھاسی پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت میں کمی کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سوئی ناردن اور سوئی سدرن کمپنی نے قیمتوں میں کمی یکم جولائی سے نافذ العمل کرنے کی درخواست کی ہے۔
