گجرات (جی پی آئی) ہریہ والا چوک سے ترکھا پل تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، جا بجا گہرے گھڑے بن چکے ہیں ، جس کی وجہ سے آئے روز گاڑیاں حادثات کا شکار ہوتے ہیں ، نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی اور ایم پی اے چوہدری مونس الٰہی کا حلقہ ہونے کے باوجود اس روڈ کا کوئی پرسان حال نہیں ، اہلیان حلقہ نے نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس سڑک کی تعمیر کروائی جائے تا کہ حلقہ کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں ، یاد رہے کہ یہ حلقہ چوہدری برادران کا حلقہ ہے اورعلاقے کے عوام نے ہمیشہ چوہدری برادران کو ہی ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
