
ہری پور: ( جیو ڈیسک)ہری پور میں شاہ مقصود کے علاقے کے قریب وین اور کوچ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں سات مسافر جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حادثہ پھسلن اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس اہلکاروں اور مقامی آبادی نے زخمیوں کو ہری پور اور ایبٹ آباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔
