Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے

May 8, 2012May 8, 2012 0 1 min read
Rifat mazhar
Rifat mazhar
Rifat mazhar

سولہ دسمبر 2009 ء کو این۔آر۔او کے حوالے سے آنے والا سترہ رکنی فُل کورٹ کا فیصلہ تو قصّہ پارینہ بن گیا ہے یا بنا دیا گیا ہے ۔لیکن اسی کے تسلسل میں آنے والے توہینِ عدالت کے فیصلے نے پوری قوم کو ”وخت” ڈال دیا ہے ۔سات رُکنی لارجر بنچ تو گول مول فیصلہ دے کر محوِ خواب ہے لیکن سیاسی ‘طرفین” کے بڑھک بازوں کی چاندی ہو گئی ۔الیکٹرانک میڈیا پر جنگ کا سا سماں ہے ، ٹاک شوز میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی اور مجال ہے جو ایک لفظ بھی پلّے پڑتا ہو ۔اینکرز خوش ہیں کہ ان کی ریٹنگ ”بھانڈوں” والے پروگراموں سے زیادہ ہو گئی ہے ۔پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں تو ہم اپنے راہنماؤں کو باہم جوتم پیزار ہوتے دیکھنے کی سعادت سے محروم ہیں لیکن ٹاک شوز میں ان کی جھلک ضرور نظر آ جاتی ہے ۔ہر اینکر کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پروگرام میں کم از ایک ”جھگڑالو” خاتون ضرور موجود ہو۔اس معاملے میں پیپلز پارٹی خود کفیل ہے کیونکہ ”کوسنے” دینے میں پیپلز پارٹی کی خواتین کا کوئی ثانی نہیں ۔جس ٹاک شومیں فوزیہ وہاب ،مہرین انور راجہ ،شرمیلا فاروقی، فردوس عاشق اعوان یا شازیہ مری میں سے کوئی ایک شامل نہ ہو وہ ٹاک شو پھسپھسا اور پھیکا پھیکا سا لگنے لگتا ہے۔

نواز لیگ اور تحریکِ انصاف اس دوڑ میں بہت پیچھے ہیں ۔تحریک کی تو پھر بھی ایک آدھ خاتون جھلک دکھا جاتی ہے لیکن نواز لیگ کے لئے یہ لمحۂ فکریہ ضرور ہے ۔انہوں نے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ”مشرفی ” ماروی میمن کو پارٹی میں شامل کرنے کا رسک بھی لیا لیکن وہ بھی آج کل منصہ شہود سے غائب ہے اس لئے پیپلز پارٹی کی خواتین کی ”زبان دانی” سے کچھ گھبرا اور کچھ اکتا کر مشاہد اللہ خاں کو میدان میں اتارا گیا ہے ۔

pakistani tv channels
pakistani tv channels

وہ روزانہ چار پانچ پروگرام ریکارڈ کرواتے اور ایک ”لائیو شو” میں جلوہ گر ہوتے ہیں ۔میں نے اپنی زندگی میں وہ واحد مرد دیکھا ہے جو ”کوسنے” دینے میں تنِ تنہا اتنی خواتین کا ”زنانہ وار” مقابلہ کر رہا ہے ۔اگر پیپلز پارٹی کی کوئی خاتون ایک ہاتھ لہراتی ہے تو وہ اپنی ”ُپوپلی” آواز کے ساتھ دونوں ہاتھوں کا انتہائی فنکاری سے یوں استعمال کرتے ہیں کہ سماںبندھ جاتا ہے ۔شنید ہے کہ پی۔پی کی خواتین کسی بھی ٹاک شو میں جانے سے پہلے اینکر سے یہ گارنٹی لیتی ہیں کہ اس میں مشاہد اللہ خاں نہیں ہو گا لیکن اینکرز بھی ایسے کائیاں ہیں کہ عین موقعے پر خاں صاحب کو لا بٹھاتے ہیں ۔ایک ٹاک شو میں خاں صاحب کا واسطہ ایک ایسے تجزیہ نگار سے پڑا جو اپنی بد زبانی میں مشہور ہیں ۔ اس ٹاک شو میں بھی تجزیہ نگار اپنی بدکلامی سے باز نہیں آئے اور پھر دونوں کے مابین گالی گلوچ کی محفل جم گئی ۔تب سے اب تک میری شدید خواہش رہی ہے کہ دونوں کا پھر کسی اور ٹاک شو میں ٹاکرہ ہو لیکن ہم غریبوں کی پہلے کونسی کوئی خواہش پوری ہوئی ہے جو یہ ہوتی ۔پھر بھی اللہ سلامت رکھے پی۔پی کی خواتین اور مشاہد اللہ کو جنکی بدولت ہمیں روزانہ تفریح کے دو، چار گھنٹے میسر آ جاتے ہیں اور وہ بھی بالکل ”مفت”دوسری جانب ہمارے ”گدی نشیں ” بھی کسی سے کم نہیں ۔

وہ جب سے ”ملزم” سے ترقی کرکے ”مجرم” بنے ہیں ہر وقت ”پھلجھڑیاں” چھوڑتے رہتے ہیں ۔کل ہی کہہ رہے تھے کہ مجھے مستعفی ہونے کے لئے کہتے ہیں ۔میں نے کوئی مرغی چُرائی ہے جو استعفیٰ دوں ۔بالکل بجا ارشاد کیونکہ ہمارے ہاں تو بد بخت اور نا ہنجار ”مرغی چور” کو ”پانجا” بھی لگتا ہے اور جیل کی ہوا بھی کھانی پڑتی ہے ۔ہم تو وہ قوم ہیں جو چھوٹے چوروں کو چوراہے پہ لٹکا دیتے ہیں اور بڑے چوروں کو حاکم بنا دیتے ہیں ۔آپ تو ہمارے حاکم ہیں اگر آپ چھوٹی موٹی چوری کرتے تو ہم آپ کو بھی لٹکا دیتے ۔یہ نون لیگ جو آپ کو ”گدی” سے کھینچنے کی سعی بیکار کر رہی ہے ہم اس کے ساتھ ہر گز نہیں کیونکہ ہم گدی نشینوں کا بہت احترام کرتے ہیں اور یہ بھی خوب جانتے ہیں کہ ”نذر نیاز” لینا گدی نشینوں کا پیدائشی حق ہے اور آئین کی رو سے عدلیہ سمیت ان سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا ۔اسی ”گدی نشینی آئین” کی حفاظت کا انہوں نے حلف اٹھایا ہے اوراب وہ اپنے حلف کی خوب خوب پاسداری کر رہے ہیں۔

Do or die
Do or die

میں نے اپنے پچھلے کالم میں عرض کیا تھا ”دو چار دن ٹھاہ ٹھاہ ہو گی اور پھر ٹائیں ٹائیں فش” ۔وجہ یہ تھی کہ اعلیٰ عدلیہ نے ایسا ”ڈھل مل ” فیصلہ دیا تھا جس کی بدولت یہی کچھ ہونا تھا جو ہو رہا ہے ۔ویسے اگر دو ٹوک فیصلہ آ بھی جاتا تو کون سا حکمرانوں نے تسلیم کرنا تھا لیکن اتنا ضرور ہوتا کہ حکومت اور اپوزیشن کا کردارکھُل کر قوم کے سامنے آ جاتا۔میاں نواز شریف صاحب نے کہہ دیا کہ اب Do or die والا معاملہ ہے لیکن ہمیں تو ان کا ” Do” کہیں نظر نہیں آتا۔چھوٹی موٹی ریلیوں یا پارلیمنٹ میں شور شرابے سے حکومت کی صحت پر کچھ اثر نہیں پڑنے والا اور تحقیق کہ نواز لیگ اسمبلیوں سے استعفے کا رسک کبھی لے گی نہیں ۔اس لئے ہم “Do” کو چھوڑ کر “Die” کی طرف زیادہ دھیان دے رہے ہیں ۔۔۔۔ دوسری طرف کپتان صاحب اپنے سونامی کو کھلا پلا کر موٹا کر رہے ہیں تاکہ ”بوقتِ ضرورت کام آئے” ۔

انہوں نے کہہ دیا ہے کہ حکومتی اپیل کے بعد آنے والے فیصلے کو اگر حکومت نے تسلیم نہ کیا تو پھر ”سونامی ” کو زحمت دی جائے گی ۔پنجابی کا ایک محاورہ ہے ”ڈاچی اوس ویلے سوئے گی جدوں سائیں مر گئے” (اُونٹنی تب بچہ دے گی جب مالک مر گئے)۔ خاں صاحب خوب جانتے ہیں کہ کم از کم 2012 ء میں تواپیل کا فیصلہ آئے گا نہیں کیونکہ چیف صاحب یہ کہہ چُکے ہیں کہ اپیل سننے کے لئے 9 ججز درکار ہیں جبکہ فی الوقت صرف 6 ججز موجود ہیں اور خالی سیٹ صرف ایک ۔گویا دو ایڈہاک ججز تعینات کرنے پڑیں گے ۔

ایڈہاک ججز کی منظوری وزیرِ اعظم نے دینی ہے اور لگتا یوں ہے کہ جب چیف صاحب ایڈہاک ججز کے نام حتمی منظوری کے لئے وزیرِ اعظم کے پاس بھیجیں گے تو وہ یہ کہیں گے ”چھڈ یار ، مذاق نہ کر” ۔سچ ہے کہ بھلا اپنے پاؤں پہ خود کلہاڑی کون مارتا ہے ؟۔یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ جب تمام اپوزیشن جماعتیں اور وکلاء کی غالب اکثریت یہ کہہ رہی ہے کہ گیلانی صاحب اپنا استحقاق کھو چکے ہیں تو پھر چیف جسٹس صاحب کس وزیرِ اعظم کے پاس ایڈہاک ججز کی سمری بھیجیں گے ؟۔اگر وہ گیلانی صاحب کے پاس بذریعہ وزارتِ قانون سمری بھیجتے ہیں تو گیلانی صاحب اس کی منظوری دیں نہ دیں لیکن پیپلز پارٹی تو یہ شور مچا دے گی کہ جب چیف جسٹس صاحب یوسف رضا گیلانی صاحب کو وزیرِ اعظم تسلیم کرتے ہیں تو اپوزیشن کے پیٹ میں کیوں مروڑ اُٹھ رہے ہیں ؟۔اور اگر وہ سمری نہیں بھیجتے تو ٩ رکنی بنچ کیسے تشکیل پائے گا؟۔ اُلجھے ہوئے آئینی معاملات تو اور بھی بہت سے ہیں لیکن میں اپنے قارئین کو مذید ذہنی خلجان میں مبتلاء نہیں کرنا چاہتی کیونکہ سچی بات ہے کہ جوں جوں آگے بڑھتے جائیں ، اُلجھاؤ میں اضافہ ہی ہوتا چلا جاتا ہے ۔

Year 2013
Year 2013

اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ اگر ”تیسری قوت ” نہ آئی تو ہمیں نئے الیکشن کے لئے 2013 ء کا انتظار کرنا ہو گا۔تیسری قوت کے بارے میں جن لوگوں کا یہ خیال ہے کہ حالاتِ موجودہ میں ان کے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وہ احمقوں کی جنت میں بستے ہیں ۔ایک شخص نے دوسرے سے سوال کیا کہ ”اگر تم جنگل میں جا رہے ہو اور سامنے سے شیر آ جائے تو تم کیا کرو گے ؟”۔اس نے جواب دیا ”جو کچھ کرے گا ، شیر ہی کرے گا ، میں نے کیا کرنا ہے ”۔ہم نے تو یہی دیکھا ہے کہ جب فوج آنے کا ٹھان لیتی ہے تو آ ہی جاتی ہے اور سب سے پہلے بڑے بڑے بڑھک بازہی اس کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہیں ۔اس لئے کوئی یہ کہہ کرہمیں بیوقوف بنانے کی کوشش نہ کرے کہ فوج نہیں آئے گی البتہ فوج کے نہ آنے کی دعا ضرور کی جا سکتی ہے کیونکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور ہمیں جمہوریت سے عشق ہے خواہ وہ ہمارا کچومر ہی نکال کرکیوں نہ رکھ دے ۔۔۔
تحریر:پروفیسررفعت مظہر
0334 4103605
prof_riffat_mazhar@hotmail.com

Share this:
Tags:
court decision entire nation larger bench فیصلے قوم
Tipu Sultan Shaheed
Previous Post شیرِ میسور، ٹیپو سلطان شہید
Next Post دورہ سری لنکا، قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرائل میچز شروع
cricket match

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close