
ہنگو : (جیو ڈیسک)اپر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کے نتیجے میں چودہ شدت پسند ہلاک اور ان کے چارٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔آپریشن کے دوران فورسز نے اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں اخون گوٹ اور ادہ خیل میں قائم شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کو شدید نقصان اٹھا نا پڑا۔
