
ممبئی : (جیو ڈیسک) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ وینا ملک نے ہندوستان میں اپنی پہلی ہولی منائی۔ وینا ملک نے کہا کہ ہولی ایک بے حد خوبصورت تہوار ہے اور اس تہوار کے ذریعے ہمیں امن کا پیغام بھیجنا چاہیے۔ وینا ملک نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی بالی وڈ فلم دال میں کچھ کالا کے لیے بی آر سٹوڈیو میں ڈبنگ کر رہی تھیں کہ تبھی ان کے ساتھی ادکاروں نے آکر انہیں رنگ دیا۔ پھر کیا تھا پھر تو وینا ملک نے جم کر ہولی کھیلی۔
