Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہیروز یا قومی مجرم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

November 9, 2011 0 1 min read
corruption
corruption
corruption

جب بدعنوانی، لوٹ مار اور کرپشن کا ناسور کسی معاشرے کی رگ وپے میں سرایت کرجائے تو قومیں اپنی اخلاقی ساخت شناخت اور مرتبہ و مقام کھو بیٹھتی ہیں اور تباہی و بربادی ان کا مقدر ہوجاتی ہیں،بدقستمی سے آج ہماری پوری قوم کو اسی تباہی وبربادی کا سامنا ہے،کرپشن کے سرطان نے پوری قوم کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور ہماری وہ اسلامی روایات، اخلاقی قدریں اور قومی تشخص جو کبھی ہماری وجہ شناخت و افتخار ہوتا تھا اورجس نے ہمیں دنیا میں عزت و وقار سے سر اٹھاکر جینے کا حوصلہ دیا تھا،آج ندارد ہے،حال یہ ہے کہ اِس بیماری نے ہماری اخلاقی قدروں اور معاشرتی روایات کو ہی بدل ڈالاہے،دیانت و ایمانداری کی جگہ بے ایمانی اور بدعنوانی نے لے لی،آج جو جتنا بڑا بے ایمان،چور،ڈاکو اور لیٹرا ہے وہ معاشرے میں اتناہی صاحب عزت وحیثیت ہے،جبکہ محنت وایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہے،یہی وجہ ہے کہ ہر طرف کرپشن،لوٹ،مار اور بدعنوانی کا دور دورہ ہے، اوپر سے لے کر نیچے تک ہر آدمی اِس بیماری میں مبتلا اور اپنی اپنی حیثیت کے مطابق برابر کا شریک ہے، اسی وجہ سے آج دنیا ہمیں ایک بدعنوان،بے ایمان اور ناقابل اعتبار قوم کے نام سے جانتی ہے۔ جب قومی زندگی میں اِس قسم کی صورتحال پیدا ہوجائے اور ارباب اقتدار سے لے کر ہر ادارے کے ذمہ داران بشمول قوم اِس موذی مرض میں مبتلا ہوجائے تو کھیل اور تفریح جیسے صحت مند شعبے کیونکر اِس سے اپنے دامن کوپاک و صاف رکھ سکتے ہیں،لہذا اِس تناظر میں پاکستانی ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ،فاسٹ بولر محمد آصف اور محمد عامرکو برطانوی عدالت سے دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے جرم میں ملنے والی سزائیں بہت معمولی سی بات نظر آتی ہے،اِس مقدمے میں وسطی لندن کی سدک کران کورٹ کے جسٹس جیریمی کک نے فیصلہ سناتے ہوئے سلمان بٹ کو ڈھائی سال،محمدآصف کو ایک سال اور محمد عامر کو 6ماہ قیدکی سزاسنائی اور بالترتیب 30 ہزار 937،8 ہزار 120اور 9ہزار 389پونڈ جرمانہ بھی عائد کیا،برطانوی جج کا کہنا تھا کہ کہ آپ لوگوں نے کرکٹ کے کھیل کے وقار کو نقصان پہنچایا،آپ کے اعمال کی وجہ سے کرکٹ بدنام ہوئی اور کرکٹ پر سے لوگوں کا اعتماد اٹھا، جج نے سلمان بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تمہاری سزا میں نرمی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،تمہارا کیریئر اب ختم ہو چکا ہے،تم بطور کپتان سب کیلئے مثال تھے،تمہارا جرم بڑا ہے،جج نے سلمان بٹ کوپی سی بی اور پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچانے اور محمد عامر کوکرپٹ کرنے کے ساتھ مظہر مجید کے ساتھ میچ فکسنگ کا منصوبہ ساز بھی قرار دیا،جج نے محمد آصف کو بھی جرم میں برابر کا شریک قرار دیا۔ جبکہ محمد عامر کی جانب سے غلطی کے اعتراف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے بہادری کے مظاہرے سے تشبہ دی اور خوش آئند قرار دیا،عدالت نے کھلاڑیوں کے ایجنٹ مظہر مجید کو بھی 2 سال 8ماہ قید کی سزا سنائی اور اسے ہر سطح پر کرپشن میں ملوث ہونے اور سپاٹ فکسنگ کا سب سے بڑا مجرم قراردیا اور تینوں کھلاڑیوں کو مقدمہ پر ہونے والے اخراجات اداکرنے کا بھی حکم دیا،برطانوی عدالت کے 9 صفحاتی فیصلے میں پی سی بی کے کردار پر کڑی تنقید کے ساتھ اسے مسخروں کی ٹیم بھی قرار دیاگیا،یہ درست ہے کہ کھیل کے مختلف شعبوں میں جواریوں کی مداخلت کوئی نئی بات نہیں ہے،یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا کی تقریبا ہر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جوئے میں ملوث رہے ہیں،البتہ پہلی بارتین پاکستانی کھلاڑیوں اور ایک ایجنٹ کو قید اورجر مانے کی سخت سزائیں سنائی گئی ہیں،اِس کی وجہ یہ ہے کہ اِن کھلاڑیوں پرجرم ثابت ہوگیاہے،ورنہ حقیقت یہ ہے کہ کرکٹ سمیت کئی کھیل کے کھلاڑی مختلف قسم کی بدعنوانیوں میں ملوث رہے ہیں۔ قارئین محترم !کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں،ان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ بیرون ملک اپنے بہترین کھیل اور اچھے کردار کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کی عزت و وقار کا تحفظ کریں،لیکن پاکستان کے اِن تینوں کرکٹرز کی کرپشن کی وجہ سے پوری قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، برطانوی عدالت کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف فیصلے نے قوم کو شدید صدمے سے دوچارکردیاہے،برطانوی عدالت کے جج کے بقول اِن کھلاڑیوں نے کرکٹ کے وقار کو ہی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ کرکٹ کو بھی بدنام کیا ہے،لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے اِس عمل سے صرف کرکٹ ہی نہیں،دنیا بھر میں پاکستان اور پاکستانی قوم کی عزت ووقار کوبھی شرمناک دھبہ لگایا ہے،وہ کھیل اور کھلاڑی جس نے ماضی میں مختلف مرحلوں پراعزازات حاصل کرکے قوم کا سرفخر سے بلندکیا تھا،آج اِس واقعے کی وجہ سے شرمسارہے،بلاشبہ 3نومبر کا دن پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور سلمان بٹ،محمد آصف اور محمد عامر اِس سزا کے مستحق اور پوری قوم کے مجرم ہیں،جنہوں نے صرف چند ٹکوں کے عیوض ملک و قوم کے وقار کا سودا کیا،اب اِن کا اعتراف جرم،قوم سے معافی اور ندامت کے چند آنسو کیا اِس شرمناک عمل کا تدارک کرسکتے ہیں۔  امر واقعہ یہ ہے کہ پاکستان پہلے ہی دنیا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کررہا ہے،اہل اقتدار کے ہاتھوں قومی خزانے کی لوٹ مار، وسائل کی بندر بانٹ اور ملکی اداروں کی تباہی پر نوحہ کناں قوم کیلئے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا یہ شرمناک طرز عمل کسی تازیانے سے کم نہیں،وطن عزیز اہل اقتدار اور بعض سیاستدانوں کی کرپشن کی وجہ سے عالمی سطح پر پہلے ہی بدنام تھا،رہی سہی کسر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پوری کر دی،یہی وجہ ہے کہ ملک بھر کے عوامی حلقوں کی طرف سے اِن کھلاڑیوں کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے،لیکن ہمارے نزدیک اصل مسئلہ سزا کانہیں بلکہ اِس بات کا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے صرف کھلاڑی ہی جوئے میں ملوث نہیں ہوئے بلکہ جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ بالواسطہ طور پر مذکورہ کھلاڑیوں کے جرائم میں برابر کا شریک ہے،وہیں ہماری حکومت بھی پاکستان کی حرمت اور عزت بچانے کیلئے غفلت کی مرتکب ہوئی ہے، ویسے بھی یہ بات زبان زد عام ہے کہ ملک کا اقتدار اعلی اقرباپروری،لوٹ مار اور بدعنوانی میں ملوث ہے،اِس پس منظر میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی وہی کام کیا ہے جو ارباب اقتدار کی ٹیم کررہی ہے،بس فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے بددیانتی کے مرتکب ہوئے تو دوسرے وطن عزیز کی بدنامی کا باعث بنے،اِس لیے ہماری رائے میں جس طرح حکومت نے اپنے دور اقتدار میں کرپٹ اور نااہل افراد کو قومی اعزازات سے نوازا ہے،بالکل اسی طرح قومی عزت ووقار کیلئے ذلت و رسوائی کا باعث بننے والے اِن تینوں کھلاڑیوں کیلئے بھی کسی نہ کسی اعزازکا اعلان کرے۔ رہی بات یہ کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مسخروں کی ٹیم ہے،تو بلاشبہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ سابق چیئرمین کا دور کرکٹ بورڈ میں مسخرے پن کا دور تھا،موجودہ صورتحال میں یہ بات بھی واضح ہو گئی کہ کرکٹ بورڈ سمیت ہرادارے میں سیاسی بنیادوں پر مخصوص افراد کو نوازنے کیلئے تقرریاں نہیں ہونی چاہیں،بلکہ تمام فیصلے میرٹ پر ہونے چاہیں،سابق چیئرمین اعجازبٹ کی تقرری سیاسی بنیادوں پر کی گئی تھی،جس کا خمیازہ آج کرکٹ ٹیم کے انتشار اور میچ فکسنگ کی صورت میں سامنے آیا ہے،اگر ان کی جگہ میرٹ پر آنے والی کوئی شخصیت موجود ہوتی تو بورڈ میں ڈسپلن ہوتا اور کھلاڑیوں کی سختی سے مانیٹرنگ بھی ہوتی،اِس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ اصل انکوائری پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے ان آفیشلز کے خلاف بھی ہونی چاہیے جو اس وقت ٹیم سے منسلک تھے،کیونکہ ٹیم منیجمنٹ کو یہ بات اچھی طرح سے معلوم تھی کہ اس کی کرکٹرز کو دی گئی وارننگ کے باوجود مظہر مجید کرکٹرز سے ملتا رہا،جبکہ کرکٹ بورڈ خود یہ اعتراف کرتارہا کہ ایجنٹ کے روپ میں مشکوک لوگوں سے دور رہنے کیلئے کرکٹرز کو متنبہ کیا گیا،لیکن اِس کے باوجود ان کے رابطے برقرار رہے۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ کیا کرتی رہی؟ سکیورٹی پر مامور افراد کہاں تھے؟ کیوں اس وقت کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا گیا؟ جبکہ جسٹس قیوم کمیشن کی سفارشات میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا گیا تھا کہ وہ کرکٹرز کے اثاثوں پر نظر رکھے مگر کبھی اِن سفارشات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،بلکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کرکٹرز چہیتے بن کر کھیلتے رہے اور کرکٹ بورڈ سب اچھا ہے کی پالیسی پر چلتا اپنی کرسیاں بچاتا رہا،یہ نکتہ بھی توجہ طلب ہے کہ کرکٹ بورڈ پہلے تو اِن کرکٹرز کی کھل کر حمایت کرتا رہا مگربعد میں پیچھے ہٹ گیا،اگر سابق چیئرمین اعجازبٹ اِن کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے اور انہیں سزادے دی جاتی تو عالمی سطح پر اِس طرح پاکستان کی جگ ہنسائی نہ ہوتی اور یقینا آج صورتحال مختلف ہوتی،مگر سابق چیئرمین نے اِن کرکٹرز کے خلاف خود فوری کارروائی نہ کرنے کا اعلان کر کے اِن قومی مجرموں کی سرپرستی کی،اِس تناظر میں خود کرکٹ بورڈ اور منیجمنٹ کے ہوتے ہوئے سپاٹ فکسنگ کے اسکینڈل کاسامنے آنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی مکمل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،لہذا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کے کرداراور کارکردگی کا عدالتی جائزہ لینااور بھی زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ دوسری طرف برطانوی عدالت کی سزانے محب وطن حلقوں کو پاکستانی قوم کے اخلاقی بحران کے بارے میں ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کردیاہے،اِس صدمہ انگیز سانحے نے ہمارے سیاسی،سماجی اور اخلاقی نظام کے بارے میں نئے سوالات پیدا کردیے ہیں،راتوں رات دولت مند بننے کی دوڑ نے حلال وحرام کی تمیز ختم کردی ہے اور معاشرے میں یہ تصور پختہ تر ہوگیا ہے کہ جب تک کوئی شخص کسی بدعنوانی اور جرم میں پکڑا نہ جائے تو وہ باعزت قرار نہیں پاتا،جب لوگوں میں اپنے ضمیر کو جوابدہی اور رب کی پکڑ کا احساس ختم ہوجاتا ہے توقوم اخلاقی زوال اور معاشرتی برائیوں میں مبتلا ہوکر تباہ ہوجاتی ہے،آج ہمیں کچھ اسی قسم کی صورتحال کا سامنا ہے،بدعنوانی اور بے ایمانی کو جائز اور اپنا حق سمجھنے کے تصورسے کرپشن کا ناسور ہمارے معاشرے میں سرایت کرچکا ہے،یہ ناسور ہماری اخلاقی قدروں اور معاشرتی و سماجی ڈھانچے کو کھوکھلا کرکے ہمیں دنیا کے سامنے ایک بدعنوان اور بے ایمان قوم کے طور پر پیش کررہاہے،لہذا ضرورت اِس امر کی ہے کہ ملک سے کرپشن نماکلچر کے فوری خاتمے،اِس کے پس پردہ ہونے والے نقصانات اور آئندہ آنے والی نئی نسلوں پر پڑنے والے برے اثرات کے تدارک کیلئے دیر پا اور پائیدار لائحہ عمل ترتیب دیا جائے،لیکن یہ تب تک ممکن نہیں جب تک کہ ہم اپنے معاشرے میں خیروشر کے اصل معیارکو زندہ کرکے اس کا ہر شعبہ زندگی میں اطلاق نہیں کرتے۔ تحریر : محمد احمد ترازی

Share this:
Tags:
corruption London Muhammad Asif pakistan کرپشن ہیروز
eid ul adha
Previous Post عیدالاضحیٰ پر مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کا عظیم الشان مظاہرہ
Next Post پاکستان کو آمریت اور نہ جمہوریت سے کچھ ملا
Pakistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close