
یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں افراد حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کی سعودی عرب سے واپسی کے بعد عوام ایک دفعہ پھر مشتعل دکھائی دیتے ہیں ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس احتجاج سے وہ عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں جب سیکورٹی کونسل میں یمن کے حوالے سے بریفنگ ہو تو ان کے تحفظات کی ترجمانی ہو سکے۔
