گجرات: ینگ میلاد کمیٹی محلہ کامل پورہ خواجگان روڈ کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ و علیہ و سلمعظیم الشان محفل نعت کا انعقاد ہوا ، محفل کے مہمان خصوصی ، روحیل عظمت بٹ آف الجنت میرج ہال تھے ، تلاوت قاری محمد حسنین نے کی نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، نعت خواں ، کاشف رضا ، نسیم احمد چشتی اور خصوصی نعت پاکستان کے معروف نعت خواں حافظ محمد طاہر آف کراچی نے بارگاہ سید الکونین مدح سرائی کا شرف حاصل کیا ، محفل میں ہزاروں عاشقانِ رسول صلی اللہ و علیہ و سلمنے شرکت کی ، حافظ محمد طاہر کی نعت کے دوران کئی موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو آئے ، ینگ میلاد کمیٹی کے ممبران سرپرست اعلیٰ حاجی ناصر محمود صراف ، صدر سیٹھ نوید کپور ، چیئرمین میرج کمیٹی مبشر سیٹھی نے مہمانوں کا استقبال کیا ، مہمانوں میں شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل ، الحاج محمد اقبال گھمن ، عامر چوہدری ، عمر شریف قادری ، ڈاکٹر غلام ربانی عظیمی ، شاہد پہلوان ، شیخ ادریس ، حافظ محمد طیب ، مہر نوید ،شیخ ابوبکر، چوہدری خالد اسلم ، تنویر احمد بھٹی و دیگر شامل تھے ، محفل کے اختتام پر بڑے نظم و ضبط کے ساتھ شاندار لنگر تقسیم کیا گیا ، محفل کی خاص بات وقت کی پابندی ، ڈسپلن کے ساتھ لنگر تقسیم کرنا تھا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
