Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈنگہ کی خبریں01.03.2013

March 1, 2013 0 1 min read

ڈنگہ : دین اسلام نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے،اسلام میں قتل و غارت گری،مذہبی منافرت ،تفرقہ بازی حرام ہے،مولانا قاضی کفایت اللہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ روز کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن عبدالجبار شاہین اور آر پی او گوجرانوالہ ڈویثرن محمد امین وینس نے ممتاز عالم دین اور گوجرانوالہ ڈویثرن کے ممبران امن کمیٹی مولانا قاضی کفایت اللہ کو محرم الحرام اور ربیع الاول میں مذہبی فضا کو پر امن و پرسکون بنانے میں اہم کردار اداکرنے پر حسن کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا اور مذہبی فضا کو پر امن بنانے اور پر امن رکھنے میں مولانا قاضی کفایت اللہ کی محنت اور جدوجہد کو سراہا،مولانا قاضی کفایت اللہ نے امن سرٹیفکیٹ کو وصول کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ اور جناب سرکار دو عالمۖ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ امن اور اخوت بھائی چارے اور باہمی اتحاد پر یقین رکھتے ہیں،مولانا قاضی کفایت اللہ نے کہا کہ دین اسلام نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے،اسلام میں قتل و غارت گری،مذہبی منافرت ،تفرقہ بازی حرام ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ،کراچی اور ملک کے دیگر مختلف مقامات پر ہونے والے مظالم پر دل خون کے آنسو روتا ہے،جب تک ملک میں صحیح مصلح قیادت میسر نہیں آتی نہ جانے ہم مزید کتنا نقصان اٹھائیں گے قائد اعظم اور مفکر اسلام پاکستان کے ملک کو لٹیروں نے کھوکھلا کر دیا ہے،پاکستان اس وقت جس نازک موڑ پر آن پہنچا ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھا،مختلف شعبہ باز عوام کو مختلف نعروں سے اپنے سادہ ملا کر اقتدار کے ایوانوں میں جا بیٹھتے ہیں اور پھر عوام کا ہی خون مزے لے لے کر چوستے ہیں عام آدمی ایک وقت کے کھانے کے لیے ترس رہا ہے اور ظالم حکمران محلوں میں بیٹھ کر تماشا دیکھتے ہیں،مولانا قاضی کفایت اللہ نے ملک و ملت کی خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : جوں جوں الیکشن کے دن قریب آرہے ہیں،سیاست میں ہلچل مچ گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جوں جوں الیکشن کے دن قریب آرہے ہیں،سیاست میں ہلچل مچ گئی،امیدوار لنگوٹ کس کر میدان سیاست میں وارد ہو رہے ہیں،لیکن واپڈا والوں نے اپنی روش نہ بدلی اور دو دن سے لوڈشیڈنگ جاری ہے،جس سے کاروبار ٹھپ ہو گیا،تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب آتے ہی سیاسی ڈیروں پر رونقیں آگئیں امیدواروں نے مین جگہوں پر اپنے دفاتر قائم کروا دیئے ہیں، جہاں سے ان کے سپورٹر الیکشن مہم چلائیں گے،سیاسی تیزی آنے سے ووٹر بھی ہوشیار ہو گئے اور انہوں نے بھی اپنی برادریوں اور رشتہ داروں میں میٹنگز اکٹھ شروع کر دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حکمرانوں نے مہنگائی بے روزگاری اور دیگر بحران پیدا کر کے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے،چوہدری نصر اقبال آف سکھ چیناں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن حلقہ این اے 106 کے امیدوار چوہدری نصر اقبال آف سکھ چیناں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے مہنگائی بے روزگاری اور دیگر بحران پیدا کر کے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے،اتحادی حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں حکمران جماعت اور اتحادی ٹولہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کو ذلیل کرنے کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ہمارا سرمایہ ہیں،عوام کی بے لوث خدمت اور عوام کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انشاء اللہ لیکشن ضرور لڑوں گا پارٹی ٹکٹ دے تو سیٹ جیت کر تحفہ دیں گے،اگر ٹکٹ نہ ملا تو پھر بھی الیکشن لڑیں گے اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ این اے106 کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے،انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہی ڈنگہ میں اپنا دفتر قائم کریں گے اور عوام سے رابطہ چوبیس گھنٹے ہے،عوام کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں ایک بہترین اسٹیڈیم کمپلیکس تعمیر میرا خواب تھا جس پر فوری طور پر عمل شروع کر دیا ہے،حاجی شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر حاجی شاہد محمود بٹ نے کہا ہے کہ کافی عرصہ سے ڈنگہ جیسے ترقی یافتہ شہر میں کھلاڑیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں تھی جس کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل بے راہ روی منشیات کا شکار ہے لیکن کسی بھی نمائندہ افراد نے کھلاڑیوں کیلئے کچھ نہیں کیا ڈنگہ میں ایک بہترین اسٹیڈیم کمپلیکس تعمیر میرا خواب تھا جس پر فوری طور پر عمل شروع کر دیا ہے، انشاء اللہ چند سالوں میں ایک منفرد اور خوبصورت اسٹیڈیم ڈنگہ کے نوجوانوں کو تحفہ دوںگا،جس سے نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ ہو گا،انہوں نے کہا ہے اس اسٹیڈیم میں تمام گیمز کھیلی جائیں گی اور صحافیوں کیلئے بھی ایک علیحدہ کمپلیکس تعمیر ہو گا جس میں صحافی بھائی بیٹھ کر سپورٹس مینوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حاجی برادران نے ڈنگہ کے عوام پر ایک عظیم احسان کیا اور نوجوان نسل کو بے رواہ روی منشیات اور آوارہ گردی سے بچا لیا،مسلمین جٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کے معروف سماجی راہنما اور پہلوان مسلمین جٹ نے کہا ہے کہ حاجی برادران نے ڈنگہ کے عوام پر ایک عظیم احسان کیا اور نوجوان نسل کو بے رواہ روی منشیات اور آوارہ گردی سے بچا لیا اور ڈنگہ میں ایک بہت بڑا اسٹیڈیم کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان کر کے حلقہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے خواہش تھی کہ ڈنگہ میں کوئی گرائونڈ یا اسٹیڈیم ہو تا کہ وہاں پر پہلوانی کا دنگل کروایا جائے حلقہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر کے حاجی شاہد محمود بٹ اور الحاج محمد صادق بٹ نے بیڑہ اٹھایا اور اس کی تعمیر کا اعلان کر کے حلقہ میں ہلچل مچا دی عوام نے ان کی اس کاوش پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : کاروان فرحان نظام مصطفی یوتھ فورس کا کسی سیاسی پارٹی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے،چوہدری عاصم شہزاد مہر آف سیکریالی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)کاروان فرحان نظام مصطفی یوتھ فورس پنجاب کے وائس چیئرمین چوہدری عاصم شہزاد مہر آف سیکریالی نے کہا ہے کہ کاروان فرحان نظام مصطفی یوتھ فورس کا کسی سیاسی پارٹی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے چوہدری نصر اقبال سکھ چیناں کی حمایت ان کی ذاتی شخصیت سے کیا ہے اور ہماری تنظیم کامشن نظام مصطفی کا نفاذ اور عشق مصطفیۖ کو عام کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پروفیسر اشرف آصف جلالی کی ڈنگہ آمد،صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حافظ محمد آصف،حافظ عتیق انجم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ استاذ العلماء فخر المدرسین شیخ الحدیث و التفسیر حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰۖ کیلانی ان کی فاتحہ خوانی کے لیے بیرون ملک کے دورے کے بعد حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر پروفیسر اشرف آصف جلالی صاحب بانی ادارہ صراط المستقیم پاکستان جامعہ رضویہ ضیاء القرآن ڈنگہ میں تشریف لائے اور صاحبزادہ محمد قدیس رضا ناظم اعلیٰ جامعہ رضویہ ضیاء القرآن اور صاحبزادہ محمد رمیض المصطفیٰ سے تعزیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،پیٹرول دو روپے 80پیسے فی لٹر،ڈیزل تین روپے ،لائٹ ڈیزل دو روپے40پیسے ،مٹی کا تیل دو روپے ،ہائی اوکٹین ساڑھے تین روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں رواں ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں تین ڈالر فی بیرل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات تین روپے پچاس پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : صوبہ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات2مارچ ہفتہ سے شروع ہو رہے ہیں
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات2مارچ ہفتہ سے شروع ہو رہے ہیں،اس سلسلہ میں تمام تعلیمی بورڈز میں تیاریاں جاری ہیں اور انہوں نے انتظامات کو حتمی شکل دے کر تمام طلبہ و طالبات کو رولنمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ مہیا کر دی گئیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :کولیاں شاہ حسین کے رہائشی سے پسٹل اور دھکڑ کے نوجوان سے شراب برآمد کر لی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)کولیاں شاہ حسین کے رہائشی سے پسٹل اور دھکڑ کے نوجوان سے شراب برآمد کر لی پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے ملزم وقاص سکنہ کولیاں شاہ حسین کے قبضہ سے تیس بورپسٹل اور پولیس چوکی لالہ موسیٰ نے محمد عرفان دھکڑ کے قبضہ سے دو بوتل شراب برآمد کرلی ہے اور مقدمات درج کرلئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : فخر اہل سنت خطیب اعظم جامعہ مسجد عیدگاہ صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی کا ختم چالیسواں2مارچ کو جامعہ مسجد عید گاہ ڈنگہ میں ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)فخر اہل سنت خطیب اعظم جامعہ مسجد عیدگاہ صاحبزادہ محمد رضاء المصطفیٰ کیلانی کا ختم چالیسواں2مارچ کو جامعہ مسجد عید گاہ ڈنگہ میں ہو گا جس میں ملک بھر سے علمائے اکرام،مشائخ ان کی حیات ظاہری پر روشنی ڈالیں گے۔ کثیر تعداد میں معززین علاقہ شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: چوہدری ساجد محمود کا اپنی رہائش گاہ پر لیگی راہنمائوں اور دوستوں کے اعزاز میں گرینڈ ظہرانہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ کے ممتاز راہنما چوہدری ساجد محمود نے اپنی رہائش گاہ محلہ رام باغ میں لیگی راہنمائوں اور دوستوں کے اعزاز میں گرینڈ ظہرانہ دیا جسمیں سابق ناظم جنید،سید حبیب حیدر شاہ،سید علی رضا شاہ،شمریز اقبال دھکڑانوالی،سید ساجد حسین شاہ،سیدذوالفقار علی شاہ سپرا،چوہدری سجاد حیدر،سید افضال شاہ،چوہدری انور حسین لالہ موسیٰ،بابر چوہان،چوہدری آفتاب احمد مرزا مقبول احمد،چوہدری صداقت علی شیخو چک،الیاس علی مطہری ودیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : محمد صدام چشتی کے بھائی سن رائز ایف ایم96ساہیوال کے اسٹیشن مینجر اختشام چشتی کی شادی بخیروبخوبی سر انجام پائی
ڈنگہ(محمد بلا ل احمدبٹ)پاکستان کے نامور ثناء خوان مصطفی اور قاری شاہد محمود قادری کے شاگرد خاص محمد صدام چشتی کے بھائی سن رائز ایف ایم96ساہیوال کے اسٹیشن مینجر اختشام چشتی کی شادی بخیروبخوبی سر انجام پائی دعوت ولیمہ کی تقریب میں ڈنگہ سے صدر ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ و چیف ایڈیٹر نئے حقائق ڈاکٹر غلام مصطفی آذر ،مارکیٹنگ مینجر نئے حقائق چوہدری طاہر مہر،عثمان اعجاز یحییٰ،چوہدری بلال احمد چیلیانوالہ نے شرکت کی اور تحائف پیش کئے اور مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: پریس کلب رجسٹرڈ کا اجلاس زیر صدارت صدر ڈاکٹر غلام مصطفی آذر منعقد ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کا اجلاس زیر صدارت صدر ڈاکٹر غلام مصطفی آذر منعقد ہوا اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے ڈی پی او گجرات اور ایس ایچ او کھاریاں سے مطالبہ کیا گیا کہ کھاریاں پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری اور روزنامہ ڈاک کے نمائندہ شہزاد احمد کی چوری ہونے والی ہنڈا موٹر سائیکل برآمد کروائی جائے۔ اجلاس میں فضل حسین بٹ،ریاض احمد بٹ،عبدالمجید پپو،چوہدری راصف آہیر،چوہدری شبیر بلہڑ،نوید شہزاد مغل،وسیم اقبال،شہباز حسین دان،عطاء اللہ بٹ کے علاوہ دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گورنمنٹ کالج فار ایلیمنٹری ٹیچرز کچہری روڈ گجرات کے چوکیدار کا انوکھا شوق اپنے ساتھ ڈیوٹی پر اپنا پالتو کتا بھی کالج لے آیا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)گورنمنٹ کالج فار ایلیمنٹری ٹیچرز کچہری روڈ گجرات کے چوکیدار کا انوکھا شوق اپنے ساتھ ڈیوٹی پر اپنا پالتو کتا بھی کالج لے آیا،کالج انتظامیہ خاموش،ملازمین نے سرکاری اداروں کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے،چیک اینڈ بیلنس کے نظام کے غیر فعال ہونے سے سرکاری ادارے سالانہ کثیر فنڈز کے باوجود بہتری کارکردگی نہیں دکھا سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سابق صدر پرویز مشرف کا پاکستان میں جاگیرداروں کو وارن،آئندہ الیکشن میںحصہ لوں گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق صدر پاکستان و چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز اشرف نے پاکستان میں جاگیرداروں کو وارن کرتے ہوئے کہا کہ ظالمو! مشرف آرہا ہے، مشرف نے ایک ٹیلی ویثرن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ الیکشن میں اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے،دن بدن ملک کی صورتحال گھمبیر ہو رہی ہے،چوہدری پرویز احمد گجر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر چوہدری پرویز احمد گجر نے کہا ہے کہ ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے،دن بدن ملک کی صورتحال گھمبیر ہو رہی ہے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے عوام زندہ درگور ہو گئی ہے ان حالات میں پاکستان میں مخلص اور انسان دوست قیادت کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے محبوب لیڈر میاں طارق محمود ایم پی اے نے حلقہ میں جو ترقیاتی کام کروائے ہیں شائد ہی پنجاب کے کسی وزیر یا ایم پی اے نے کروائے ہوں انہوں نے سکولز کالج،سڑکیں،سکولوں کی اپ گریڈیشن شامل ہے انہوں نے ہمیشہ حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے حلقہ این اے106 کے امیدوار اور فخر سادات سید نور الحسن شاہ نیک درویش صفت انسان اور محب وطن لیڈر ہیں،اور انہیں حلقہ کی عوام کا درد ہے انہوں نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے،حلقہ کی عوام کی خواہش ہے کہ سید نورالحسن شاہ ایم این اے اور میاں طارق محمود ایم پی اے کی سیٹ پر الیکشن لڑیں اس لئے مسلم لیگ ن کی قیادت سے مطالبہ ہے کہ وہ ان دونوں شخصیات کو ٹکٹ دیں ہم انشاء اللہ اپنی پوری کوشش سے ان کو الیکشن میں کامیا ب کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اندھیر نگری چوپٹ راج حکومت پنجاب نمبر پلیٹوں کے نام پر پنجاب کے عوام کی جیبوں سے کروڑوںاربوں روپے وصول کر کے ڈکار گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اندھیر نگری چوپٹ راج حکومت پنجاب نمبر پلیٹوں کے نام پر پنجاب کے عوام کی جیبوں سے کروڑوںاربوں روپے وصول کر کے ڈگار گئی لوگ ایک سال سے زائد عرصہ سے نمبر پلیٹس کا انتظار کر رہے ہیں،کسی کو نمبر پلیٹ نہیں ملی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت سارا پیسہ ترقیاتی فنڈوں کی نذر کر کے الیکشن جیتنے کے چکر میں ہے،جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو محکمہ ایکسائز ایک رسید جاری کر دیتا ہے،جس پر تحریر ہے کہ نمبر پلیٹ باقی ہے محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کی جانے والی یہ رسید لاقانونیت کا ایک لائسنس ہے اس سید کی موجودگی میں کوئی آپ کواس بناء پر نہیں پکڑے گا کیونکہ حکومت پنجاب نے موٹر سائیکل کے مالک سے نمبر پلیٹ کے پیسے وصول کر لیے ہیں، خدانخوانستہ یہ رسید اگر کسی دہشت گرد کے ہاتھ لگ جائے تو کتنا نقصان ہو سکتا ہے شاید حکومت پنجاب کو اس بات کا اندازہ نہیں حکومت پنجاب عوام کوجلد نمبر پلیٹس اور کاغذات فراہم کریں تاکہ کسی دہشت گردی کے واقع سے بچا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پیپلز پارٹی ا ور اس کے اتحادی ٹولے سے عوام متنفر ہو چکے ہیں،سیدنور الحسن شاہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما مسلم لیگ ن حلقہ این اے106 سید نورالحسن شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ا ور اس کے اتحادی ٹولے سے عوام متنفر ہو چکے ہیں،اس لئے ارکان اسمبلی جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو موٹروے ایٹمی دھماکے،میٹروبس جیسے تاریخی منصوبے دیئے مسلم لیگ ن پارٹی کا مقصد و محور عوام بالخصوص غریبوں کی خدمت کرنا ہے،پنجاب حکومت نے جتنے بھی منصوبے اور فلاحی پروگرام بنائے سب کا زیادہ فائدہ عوام بالخصوص عام آدمی کو پہنچا مسلم لیگ ن کا چراغ بجھانے کے لیے پھونکیں مارنے والوں کے اپنے چہرے جل جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: الیکشن کی آمد آمد،تمام بڑی سیاسی پارٹیوںمیں آزاد گروپ کے سیاسی امیدواروں کی سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ این اے106 اور پی پی113میں تمام بڑی سیاسی پارٹیوں میں آزاد گروپ کے سیاسی امیدواروں کی سیاسی گہما گہمی عروج پر آزاد سیاسی امیدواروں کی ڈور ٹو ڈور سیاسی جوڑ توڑ شروع ان حلقہ میں سیاسی نتائج میں مختلف ہوگے تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کے ٹکٹ ہولڈر دو دو تین ،تین فیصلے کے پاس ،عوامی رابطہ مہم کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ شروع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں ڈنگہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،چوہدری محمد اجمل ٹوپہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ ق کے متحرک رہنما چوہدری محمد اجمل ٹوپہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے دور حکومت میں ڈنگہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے کالجز سڑکوں کی تعمیرات سمیت اہم عوامی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا ،پنجاب میں بھی چوہدری پرویز الٰہی نے مثالی کام کرائے یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام چوہدری برادران کے ساتھ بے پناہ محبت کرتی ہے چوہدری اعجاز احمد رنیاں حلقہ پی پی113سے کامیاب حاصل کر کے مخالفین کو حیران کر دیں گے کہ اہلیان ڈنگہ میں چوہدری برادران سے پیار کرنے والے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بزم غلامان اولیاء ڈنگہ کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کا ختم کی محفل کا انعقاد
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)بزم غلامان اولیاء ڈنگہ کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کا ختم کی محفل کا انعقاد،گذشتہ روز دربار بابا صیفل سائیں کے مزار پر کیا گیا حافظ حیدر نے خصوصی اولیاء اللہ کی حیات مبارکہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی،ختم گیارہویں شریف میں مریدین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،انتظام کرنے والوں میں چوہدری آفتاب،عبدالروف،عامرظفر،سمیع اللہ،احمد فراز،ذیشان بابر شامل ہیں اس موقع پر لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : صفائی کی ابتر صورتحال انتطامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر
ڈنگہ(محمدبلال احمدبٹ)صفائی کی ابتر صورتحال انتطامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،نالیاں گندگی سے لت پڑی ہیں،معمولی بارش سے پانی سڑکوں پر جوہڑ کی شکل اختیار کرلیتا ہے،جبکہ ٹی ایم اے کے افسران مخصوص مخصوص سیاسی ڈیرہ پر
خوشامد میں مگن ہیں جبکہ خاکروب جگا وسول کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،بوسیدہ واٹر پائپ لائن جگہ جگہ سے لیکج ہونے کے
باعث شہر ہ گندا پانی پینے سے بیماریوں میںمبتلا ہو رہے ہیں،اعلی حکام نوٹس لیں اور ٹی ایم اے افسران کے خلاف کاروائی کریں شہریوں کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اور گردونواح میں مصنوعی مہنگائی کے سیلاب نے تو عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یوں تو پورے ملک میں مہنگائی کا سیلاب عوام کو زندہ درگورکیا جا رہا ہے اور وہاں عوام کو ریلیف فراہم کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،لیکن ڈنگہ اور گردونواح میں مصنوعی مہنگائی کے سیلاب نے تو عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی عدم دلچسپی کے باعث اشیاء خوردونوش سمیت گوشت کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اعلیٰ ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : شہنشاہ تعمیرات ایم پی اے میاں طارق محمود نے علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،عوامی حلقے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)شہنشاہ تعمیرات ایم پی اے میاں طارق محمود نے علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے سڑکوں ہسپتالوں اور سکولوں کی تعمیرات مکمل کروانے پر عوام مایوس جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے بھی ڈنگہ کو سوئی گیس فراہمی ٹف ٹائل منصوبوں سمیت دیگر ترقیاتی کام کراوئے لیکن ان سب ترقیاتی کاموں کے باوجود اہلیان ڈنگہ سیاستدانوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سینکڑوں نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں تھامے در بدر کی ْٹھوکریں کھا رہے ہیں،لیکن عوامی نمائندوں نے انہیںنوکریاں فراہم نہیںکیں بلکہ لوڈشیڈنگ کے باعث مہنگائی بے روزگاری میں اضافہ ہو گیا،ہسپتالوں میں دوائیوں کی عدم فراہمی اور سرکاری محکموں میں افسران کے ناروا سلوک سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پابندی کے باوجود ڈنگہ میں گلیوں نالیوں اور سڑکوں کی تعمیر جاری ہے،
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پابندی کے باوجود ڈنگہ میں گلیوں نالیوں اور سڑکوں کی تعمیر جاری ہے،الیکشن آتے ہی عوام سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے حلقہ بھر میں گلیوں نالیوں اور سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ بجلی اور گیس کے میٹر بھی ترجیحی بنیادوں پر لگائے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : شاہ قلی ڈنگہ روڈ تعمیر کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے،عوامی مطالبہ
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)شاہ قلی ڈنگہ روڈ تعمیر کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے،علاقہ مکینوں کا مطالبہ سڑک کی خستہ حالی آخری حدوں کو بھی کراس کر گئی عوام کو شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،سڑک پر بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں بارشوں میں ٹرانسپورٹ کیا پیدل چلنا بھی محال ہو جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سید نور الحسن شاہ کائرہ برادران کی کردار کشی کی بجائے اپنے کارنامے عوام کے سامنے لائیں،ماجد عدالت بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت ماجد عدالت بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ سید نور الحسن شاہ کائرہ برادران کی کردار کشی کی بجائے اپنے کارنامے عوام کے سامنے لائیں کہ انہوں نے کون سے ترقیاتی کام کروائے ہیں انہوں نے کہا کہ کائرہ برادران نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا انہوںنے ڈنگہ میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے کے لئے مختلف مقامات واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کروائے لیکن مخالفین کو ان کے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہو رہے اور سستی شہرت کے لیے کائرہ برادران پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں،انہوںنے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس سوئی گیس کی فراہمی ٹف ٹائل جیسے دیگر فلاحی منصوبے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے عوام کو مخالفین بتائیں کہ انہوں نے آج تک کیا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بھینسوں کو ٹیکے لگا کر دودھ حاصل کرنامضر صحت ہے،سائنسی رپورٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حالیہ سائنسی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ بھینسوں کو ٹیکے لگا کر دودھ حاصل کرنامضر صحت ہے ٹیکوں سے حاصل ہونے والا دودھ نہ صرف انسانی صحت کے لئے بلکہ جانوروں کیلئے بھی خطرہ ہے اور اس سے خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں،اور گوشت میں بھی منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں،انتظامیہ فوری طور پراس پر پابندی لگائے اورایسے گوالوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میں پانی ملا دودھ ستر روپے کلو فروخت ہونے لگا گوالے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میں پانی ملا دودھ ستر روپے کلو فروخت ہونے لگا گوالے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے،ان کے خلاف کاروائی کی جائے ماضی میں بلدیہ کا ایک ملازم شہر کے مختلف چوراہوں پر کھڑے ہو کر دیہاتوں سے آنے
والے گوالوں کے دودھ کو آلہ لگاکر چیک کرتا تھا اور جو گوالہ دودھ میں پانی ملاتا تھا اسکے خلاف سخت ایکشن لیتا تھا،لیکن اب وہ سسٹم ختم ہو گیا ہے،اور گوالوں کو کسی کا ڈر نہیں رہا اور من مرضی کے ریٹ پر پانی ملا دودھ فروخت کر رہے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ سی او بلدیہ اس سلسلہ میں ایکشن لیتے ہوئے عوامی مفادمیں بلدیہ کے کسی ملازم کی ڈیوٹی لگا کر شہری مفاد کو تحفظ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : زرداری نے دھوکے سے صدارت حاصل کی صدر بننے کے بعد سب کچھ ہڑپ کر گیا ہے،میاں طار ق محمود ایم پی ے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ایم پی اے میاں طارق محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے دھوکے سے صدارت حاصل کی صدر بننے کے بعد سب کچھ ہڑپ کر گیا ہے ۔ گیس ‘ بجلی انتہائی مہنگی کر دی گئی ہے ۔ جو متوسط اور غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے ۔ ڈیزل 37سے 115روپے تک پہنچ چکا ہے ۔ روپے کی قدر انتہائی کم ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی قیمتی زر مبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں یہ محب وطن پاکستانی ہیں ۔ زرداری نے پاکستان کے لئے انتہائی مفید منصوبہ کالا باغ ڈیم کو ختم کر دیا ۔ اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی قوم اکٹھی ہو جائے تو کالا باغ ڈیم بن سکتا ہے ۔ کالا باغ ڈیم سے ملک کو سستی بجلی مہیا ہو سکتی ہے ۔ انہوں نیکہا کہ ملک قرضوں کے بوجھ تلے ڈوبا ہوا ہے لیکن حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں ۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسی کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی اور شاید کبھی آئے بھی نہ ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہونے والے حلقہ این اے 106کو اپنی ملکیت سمجھتے ہیں ۔ حلقہ بھر میں پانچ سالوں کے دوران ایک سکول بھی نہیں بنا سکے ۔ میں کسی کو بھی اس حلقہ کا مالک نہیں بننے دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شاہ قلی ‘ ٹوپہ عثمان’ 35چک ‘ امرہ کلاں ‘ امرہ خورد سمیت حلقہ بھر میں سکول و کالجز بنائے ۔ ہسپتال بنائے ۔ بچوں کے لئے کھیل کے میدان بنائے ۔ وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہونے سے کچھ نہیں ہوتا عوام اس کو لیڈر مانتی ہے جو عوامی کام کرے اور ان کے مسائل حل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ علاقہ کی تعمیر میں پہلے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا آئندہ بھی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہوں گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ملک شہباز احمد الکویت کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی میرج ہال میں ہوئی جس میں بڑی تعداد میں معززین علاقہ شریک ہوئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز کاروباری شخصیت ملک افتخار احمد کے صاحبزادے ماہر قانون ملک سرفراز ایڈوویٹ کے بھائی شہباز احمد الکویت کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی میرج ہال میں ہوئی جو علاقے کا بڑا اکٹھ بن گئی،دعوت ولیمہ کی تقریب
میں سیاسی سماجی کاروباری حلقوں کے علاوہ وکلاء برادری نے بھی کثیر تعداد میںشرکت کی،نمایاں شرکت کرنے والوں میں چوہدری آفتاب احمد،مرزا محمدنواز ایڈووکیٹ،محمد ایوب قاسم ایڈووکیٹ،غلام حسین گوندل ایڈووکیٹ،چوہدری محمد لطیف لنگڑیال ،چوہدری زمان ایڈووکیٹ،محمد خان باہوانہ،میاں کامران ادریس،خان نواز،حاجی شیراز نوازش ایڈووکیٹ،عبدالروف،آصف مجید انجینئر،شاہد رحمانی،حاجی عبدالقیوم ،طارق عباس ،عامر ظفر،نعیم مجید ،الیاس احمد بھٹو سمیت سینکڑوں افراد شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پاکستان مسلم لیگ ن 18کروڑ عوام کی حقیقی ترجمان ہے،چوہدری آفتاب احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق کونسلر بلدیہ ڈنگہ راہنما منظور حسین شاہ شہید گروپ ڈنگہ چوہدری آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن 18کروڑ عوام کی حقیقی ترجمان ہے کوئی نام نہاد سونامی خان ہو یا مفاد پرست اتحادی لٹیرے سب مل کر بھی میاں نواز شریف کے شیروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے،جنرل الیکشن میں ن لیگ اتحادیوں کو ضمنی الیکشن سے بھی بری مات دے گی،انشاء اللہ ن لیگ پورے ملک پاکستان میں فتح کے جنڈے گاڑے گی،مفاد پرست اتحادیوں کا نام و نشان تک نظر نہیں آئے گا،انہوں نے کہا کہ سید نورالحسن شاہ کو کامیاب کروانے کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے اور فتح نور الحسن شاہ کا مقدر بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے اعلان پر حاجی شاہدمحمود بٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں،فرینڈز فائونڈیشن ڈنگہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)فرینڈز فائونڈیشن ڈنگہ کے مرزا ارشد علی،ڈاکٹریاسراعجاز،صہیب اعظم ڈار،آصف جاوید چینل9،رضوان خالد اور ظفیر خالد نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈنگہ سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے اعلان پر حاجی شاہدمحمود بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ڈنگہ میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام سے علاقہ میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،منشیات کی لعنت کے خاتمہ میںمد د ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موجودہ حکومت پیپلزپارٹی کی نہیں بلکہ زرداری ٹولہ کی تھی،سید نور الحسن شاہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) رہنما مسلم لیگ ن سید نورالحسن شاہ آف کلیوال سیداں نے کہا ہم نے ڈنگہ میں اس سے پہلے ڈیرہ اس لئے نہیں بنایا کیونکہ جو میاں طارق محمود کا ڈیرہ ہے ہم اسے اپناہی سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ قبضہ گروپوں میں شامل ہیں نہ ان سے کوئی تعلق رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جب بھی اقتدار ملا ہم نے انصاف کیا اور حق سچ کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مانگنے کے عادی نہیں اور نہ کبھی ٹکٹ مانگا ہے ۔ اس دفعہ بھی پارٹی قیادت نے خود بلا کر ٹکٹ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے لوگوں کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ این اے 106کا ٹکٹ سادات خاندان کے پاس اور ایم پی اے کا ٹکٹ میاں طارق محمود کے پاس ہے ۔ انہوں نے مزید کہا جو بھی فیصلہ کریں گے عوام کی مشاورت سے کریں گے ۔ یہ حکومت پیپلزپارٹی کی نہیں بلکہ زرداری ٹولہ کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم برسراقتدار آ کر سب سے پہلے نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : محبت رسولۖ کی شمع دل میں روشن کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا،ضیغم مغیرہ
ڈنگہ(نامہ نگار)محبت رسولۖ کی شمع دل میں روشن کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا،انسان اس وقت تک مومن نہیں ہوتا جب تک اس کے دل میں آپ ۖ کی محبت اس کی اپنی جان سے بھی زیادہ نہ ہو،ان خیلات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع منڈی بہائو الدین کے امیر ضیغم مغیرہ نے مسجد حسن میں منعقد ہونے والی سیرت النبیۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دین اور دنیاکی کامیابی حاصل کرنے کے لئے پیارے آقاۖ کی سیرت پاک ہمارے لئے بہترین مشعل راہ ہے،اس موقع پر ڈاکٹر محمد خالد عاربی نے کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ قبیلہ پر ہونے والا حملہ انتہائی افسوسناک ہے،جماعت اسلامی اس واقعہ کی پر زور مزمت کرتی ہے ملک کے ہر فرد کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موضع چک خواجہ میں بیس لاکھ کی گرانٹ پر پیر طارق یعقوب رضوی کے بے حد مشکور ہیں،چوہدری جہان خان گوندل و دیگر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موضع چک خواجہ میں بیس لاکھ کی گرانٹ سے نالوں کی تعمیر اور نکاسی آب کا مسئلہ حل ہونے پر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن پیر طارق یعقوب رضوی کے بے حد مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری جہان خان گوندل،چوہدری امتیاز احمد،چوہدری اشتیاق احمد،چوہدری محمود گوندل اور چوہدری عمر فاروق نے کیا،انہوں نے کہا کہ پیر سید طارق یعقوب رضوی نے گائوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر کیبہترین کارنامہ سر انجام دیا ہے انہوں نے کہا کہ پیر سید طارق یعقوب رضوی کے ساتھ ہیںاور ان کی بھر پور سپورٹ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم انشاء اللہ چوہدری جعفر اقبال کے سنگ ہیں اورانہیںبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے،میاںمحمد اکرم دربار قلندریہ ڈنگہ
ڈنگہ(نامہ نگار)ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت میاں محمد اکرم دربار قلندریہ ڈنگہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم چوہدری جعفر اقبال کے ممنون و مشکور ہیں کہ انہوں ے مین گلی دربار قلندریہ تا سیم نالہ اور لنک گلیاں تعمیر کر کے اہل محلہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ گلی کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اہل محلہ کو سخت دشواری کا سامنا تھا،خصوصاً گرلز کالج میں پڑھنے کے لیے جانے والی بچیوں کو سخت مسائل تھے، بارش کے دنوں میں تو یہاں سے گزرنا محال ہو جاتا تھا،انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ چوہدری جعفر اقبال کے سنگ ہیں اور اسے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ویلڈن حاجی شاہد محمود بٹ،ڈنگہ سپورٹس کمپلیکس جیسے میگا پراجیکٹ کا اعلان کر کے آپ نے نوجوانوں اور بچوں کے دل جیت لیے ہیں،ڈاکٹر افضال احمد مغل
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ویلڈن حاجی شاہد محمود بٹ،ڈنگہ سپورٹس کمپلیکس جیسے میگا پراجیکٹ کا اعلان کر کے آپ نے نوجوانوں اور بچوں کے دل جیت لیے ہیں،ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو احمد لیب اینڈ ہیلتھ سنٹر ڈاکٹر افضال احمد مغل نے کیا، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طر ز کا سپورٹس کمپلیکس ڈنگہ کی سرزمین کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے،رہتی نسلیں اس اہم شاہکار کی وجہ سے حاجی برادران کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،عوام کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو اس اہم منصوبے میں کامیاب کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share this:
Tags:
abdul jabbar Dngh Gujranwala Islam Rabi-ul-Awwal Religion اسلام دین ڈنگہ ربیع الاول عبدالجبار گوجرانوالہ
Cantt Peshawar
Previous Post پشاور کینٹ: مشتبہ افراد اور خودکش حملہ آور کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن
Next Post سینیئر صحا فی زاہد مصطفی اعوان اور اُن کے والد محترم ملک غلا م مصطفی اعوان کو عمر ہ کی سعا دت حا صل کر نے پر معز زین کی مبا رکبا د

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close