
لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم اور پی ٹی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فیصل ٹاؤن میں چھاپہ مار کر 16 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ کر 2 ملزموں جنید ارشد اور شان علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سینکڑوں موبائل فون کی سمیں، لیپ ٹاپ اور دیگر تکنیکی سامان برآمد کر لیا۔
