
اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں سرمایہ کاروں کی نظر میں پاکستانی بانڈ کی اہمیت بڑھ گئی۔
یوروبانڈ کی قیمت میں پانچ ڈالر سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ جس کی قیمت ترانوے ڈالر نواسی سینٹ سے بڑھ کر ننانوے ڈالر سینتیس سینٹ پر پہنچ گئی۔
جبکہ شرح سود نو اعشاریہ تین پانچ فیصد سے کم ہو کر سات اعشاریہ چار تین فیصد ہوگئی۔
