لالہ موسیٰ : 22روز گزرنے کے باوجود مقدمہ کا اندراج نہ ہو سکا ، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے اہلکاروں اے ایس آئی احمد نواز ، نائب محرر عصمت ، کانسٹیبل شکور ، ملک افضل اور سلیمان اختر نے تاجر آصف بٹ کو 22روز قبل اس کی دوکان سے اٹھایا اور تشدد کا نشانہ بنایا ، بعد ازاں تاجر نے میڈیکل حاصل کر کے حصول اندراج مقدمہ درخواست گزاری جس پر 22روز گزرنے کے باوجود پولیس نے مقدمہ کا اندراج نہ کیا ہے پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں ، تاجروں نے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ کھلی کچہریوں اور میڈیا کو دئیے گئے بیانات کی روشنی میں ڈی پی او عملی اقدامات کریں اور یہ دیکھ لیں کہ ضلع میں کس قدر پولیس گردی کے واقعات ہو رہے ہیں ، اور احتجاج کے باوجود انصاف کا حصول مشکل ہے ، ڈی پی او جمع زبانی بیانات کی بجائے عملی اقدامات کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
