گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن کے راہنما چوہدری عنصر علی نے کہا ہے کہ 23دسمبر کا دن ملکی تاریخ کا سنہرا ترین دن ہو گا ، قائد تحریک شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کا شاندار استقبال کیا جائیگا ، جس میں لاکھوں افراد شرکت کرکے ان سے والہانہ محبت کا ثبوت دینگے۔
مینار پاکستان کے سایہ تلے منعقد ہونے والے کنونشن سے یہ ثابت ہو جائیگا ، کہ علامہ طاہر القادری سے پاکستانی عوام کس قدر محبت کرتے ہیں ، اور ان کی قیادت میں متحد ہیں ضلع گجرات سے بھی ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ مینار پاکستان لاہور روانہ ہو گا۔
