مصطفی آباد : 23 سال تک ملازمت کرنے والا بیٹی کے جہیز فنڈ کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، صدر، وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب و ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق ماشاء اللہ مدینہ گلو فیکٹری میںملازمت کرنے والے عبدالمید نے کہا کہ میں نے 1979 تامارچ 1993 تک کنولہ ڈینڈ شوگر مل رانی پور ضلع خیر پور سندھ میں جبکہ فیکٹری بند ہونے پر 1993 سے 1996 تک خیر پور شوگر مل میں کام کیا۔ جبکہ حالات خراب ہونے پر 1996 سے پنجاب کے ضلع قصور میں ملازمت کر رہا ہوں۔
میرا سوشل سیکورٹی کارڈ،E.O.B,I شوگر مل رانی پور کے بنے ہوئے ہیں۔ میں بیٹی کے جہیز فنڈ کیلئے ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر قصور، ورکر ویلفیئر بورڈ لاہور، سوشل سیکورٹی اور E,O,B,I کے دفاتر کے چکر لگا لگا کر اکتا گیا ہوں تا حال میری کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ عبدالحمید نے صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
