
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف افواہیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان میں ہی موجود ہوں گے اور لانگ مارچ میں ہونے والے معاہدہ کے مطابق 27 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
