Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

27 اکتوبر ریاست جموں کشمیر پر بھارتی قبضے کا سیاہ دن

October 26, 2014 0 1 min read
Kashmir
Kashmir
Kashmir

تحریر: حافظ محمد سعید

تحریک آزادی کشمیر کے بہت سے پہلو ابھی تک پردہ اخفا میں ہیں اور کچھ پہلو ایسے ہیں جن پرکماحقہ لکھا نہیں گیا۔ ان میں سے ایک پہلو 27 اکتوبر 1947ء کو ریاست جموں کشمیر پر کیا جانے والا بھارتی حملہ ہے۔ لوگ بس اتنا ہی جانتے ہیں کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے ریاست جموں کشمیر پر حملہ کیااور اس کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا۔تاریخی حقائق کے تناظر میں یہ بات سمجھنے کی ہے کہ 27 اکتوبر کو ریاست پر حملہ صرف بھارتی فوج نے ہی نہیں بلکہ بھارتی فوج نے برطانوی فوج سے مل کر کیا تھا۔ اس حملہ کی نوعیت ، حقیقت اور شدت کو سمجھنے کے لئے ہمیں تھوڑا سا ماضی کی طرف پلٹنا ہو گا۔۔ 14 اگست کو پاکستان قائم ہوا، 15 اگست کو بھارت نے آزادی کا اعلان کیا اور 15 اگست کوہی برٹش انڈین آرمی کی تقسیم کا عمل اختتام کو پہنچا۔

پاکستان کو برٹش انڈین آرمی کی تینوں مسلح افواج کی افرادی قوت کا 36 فیصد ملا اس 36 فیصد کا بھی بڑا حصہ پورے ہندوستان اور اس کے علاوہ برما، ملایا، انڈونیشیا، فلپائن وغیرہ میں بکھرا پڑا تھا۔ اس کے برعکس بھارت کو جو فوج ملی وہ تعدادمیں زیادہ، متحد ، منظم توپ خانوں، ٹینکوں ، بحری و ہوائی جہازوں سے لیس تھی ۔ متحدہ ہندوستان میں ہلکے اور بھاری اسلحہ کی 16 فیکٹریاں تھیں۔ پاکستان کو اسلحہ سازی کی ایک فیکٹری بھی نہ ملی۔ جو اسلحہ ملا وہ بھی ٹوٹا پھوٹا اور ناکارہ تھا۔عسکری اعتبار سے پاکستان کو کمزور کرنے کے کئی مقاصد تھے جن میں سے ایک مقصد پاکستان کو بے دست و پا کر کے کشمیر پر قبضے کی راہ ہموار کرنا تھا۔

بھارتی فوج زمینی راستے سے 27اکتوبر سے بھی پہلے ریاست میں داخل ہو چکی تھی۔ اس مقصد کی خاطر پٹھان کوٹ کے قریب دریائے راوی پر کشتیوں کا عارضی پل بنایا گیا تھا۔ اسی طرح جموں اور کھٹوعہ کے درمیان ہنگامی طور پر پختہ سڑک تعمیر کی گئی۔ 27اکتوبر کی صبح رائل انڈین ائیرفورس کے ایک سو طیارے فوجی سامان جنگ اور رسد لے کر سری نگر کی طرف روانہ ہوئے ۔ ان کے ساتھ نجی فضائی کمپنی کے طیارے بھی تھے۔ طیاروں نے سامان رسد پہنچانے کے لئے ایک ایک دن میں کئی کئی پھیرے لگائے ۔ بھارتی جنگی وقائع نویسوں نے اس مہم کو دنیا کی جنگی تاریخ کا ایک نادر واقعہ قرار دیا ہے۔

جب یہ طیارے سری نگر ائیرپورٹ پر اترے تو لارڈ مائونٹ بیٹن کی خوشی چھپائے نہیں چھپ رہی تھی ، وہ حملہ آوروں کا حوصلہ ان الفاظ میں بڑھا رہے تھے “میں نے اپنی طویل عمر کی جنگی زندگی میں ایسی کامیاب مہم نہیں دیکھی اس مہم میں حصہ لینے والوں کو میں مبارک باد دیتا ہوں” ۔ جب برطانوی اور بھارتی افواج ریاست پر حملہ آور ہوئیں توپاک آرمی کے پہلے انگریز کمانڈر انچیف جنرل فرینک میسوری چھٹی پر تھے اور جنرل گریسی قائم مقام کمانڈر انچیف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

تاریخ اس سوال کا جواب دینے سے قاصر ہے کہ جب پاکستان سخت مشکلات سے دوچار اور اپنے دفاع کے حوالے سے شدید تحفظات کا شکار تھا ایسے وقت میں پاک آرمی کے کمانڈر انچیف کا چھٹی پر چلے جانا اتفاقاً تھا یا کسی سوچی سمجھی پلاننگ کا حصہ تھا۔ بہر کیف اس وقت قائد اعظم محمد علی جناح لاہو رمیں تھے انہوں نے پاک آرمی کے قائم مقام انگریز کمانڈر انچیف جنرل گریسی کو کشمیر کے دفاع اور حملہ آور افواج کا راستہ روکنے کا حکم دیا لیکن جنرل گریسی نے کہا ” میں اپنے سپریم کمانڈرفیلڈمارشل آکنلک کی مرضی و اجازت کے بغیر ایسا نہیں کر سکتا “۔ سپریم کمانڈر کی کیفیت یہ تھی کہ وہ جارح فوج کا راستہ روکنے کی بجائے ہنگامی طور پر 28اکتوبر کو بذریعہ طیارہ لاہور پہنچے قائداعظم سے ملاقات کی اور کہا “اگر پاکستانی فوج کشمیرمیں داخل ہو ئی تو پاکستان آرمی میں کام کرنے والا ہر انگریز افسر اور جوان قطعی طو رپر ملازمت سے علیحدگی اختیار کر لے گا”۔

ان حالات و واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ انگریز اور ہندو ریاست جموں کشمیر پر قبضہ کے لئے کس قدر بے تاب و بے قرار تھے ۔ یہ اس لئے کہ ریاست جموں کشمیر رقبہ کے اعتبار سے ہندوستان کی دوسری بڑی لیکن جغرافیائی اعتبار سے سب سے اہم ترین ریاست تھی۔ مزید یہ کہ یہ ریاست پاکستان کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتی تھی ۔ اس لئے انگریز اور ہندو ہر صورت شہ رگ کو کاٹ کر پاکستان کو بے دست وپا کرنا چاہتے تھے۔

Pakistan
Pakistan

27 اکتوبر کو بھارتی فوج کا ریاست پر حملہ بہت ہی بھرپور، منظم اور سخت تھا یہ حملہ شہ رگ پاکستان کو کاٹنے اور مسلمانوں کا قتل عام کرنے کیلئے کیا گیادوسری طرف جنرل گریسی جارح فوج کا راستہ روکنے ،کشمیر کا دفاع کرنے اور قائداعظم کا حکم ماننے سے انکارکر چکے تھے۔ کشمیر کے اندر ڈوگرا فوج ، سکھ فوج ، بھارتی فوج اور RSSکے رضاکار مسلمانوں کا قتل عام کررہے تھے۔ کشمیری قوم کے لئے یہ ایک نہایت ہی کٹھن حالات تھے ۔ “کشمیر …ایک سیاسی جائزہ” کے مصنف مرزا شفیق حسین اپنی کتاب میں لکھتے ہیں “وزیرستان کے قبائل کے ایک وفد نے گورنر جنرل پاکستان محمد علی جناح سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ کشمیر کے مسلمانوں کو ملیامیٹ ہوتا نہیں دیکھ سکتے ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے مسلمان بھائیوں کو بچانے کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔

چنانچہ غیور و جسور قبائل، سید احمد و شاہ اسماعیل کی تیار کردہ جماعت مجاہدین اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے وہ فوجی جو برٹش انڈین آرمی میں رہ چکے تھے سب نے دشمن کی فوج کو خاک چاٹنے اور پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ یہاں تک کہ سری نگر مجاہدین کے قدموں سے صرف 17 میل کے فاصلے پر رہ گیا۔ سری نگر کا دفاع کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل رائے نے اپنے تئیں ایک دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے سری نگر سے باہر نکل کر اور بارہمولہ کی طرف آگے بڑھ کر مجاہدین کا راستہ روکنا چاہا لیکن جلد ہی اسے اندازہ ہو گیا کہ اس کا فیصلہ دلیرانہ نہیں بلکہ احمقانہ ہے

چنانچہ مجاہدین کے زوردارحملے کی تاب نہ لا تے ہوئے اس نے پٹن کی طرف پسپائی کا فیصلہ کیا۔ اسی پسپائی کے چکر میں وہ مجاہدین کے ہاتھوں مارا گیا۔ تب جواہر لعل نہرو بھاگم بھاگ سلامتی کونسل پہنچے اور وہاں جنگ بندی کی دہائی دی۔ نہرو کی دہائی پرجنگ بندی تو ہو گئی لیکن اس وقت تک مجاہدین ریاست جموں کشمیر کا 33958 مربع میل علاقہ آزاد کروا چکے تھے۔ 33958 مربع میل خطہ کی آزادی مجاہدین کی شاندار کامیابی اور بھارت کی ایسی ناکامی تھی کہ جس پر وہ آج تک سر پیٹ رہا ہے۔

اگر آج جغرافیائی طو رپر پاکستان کا جائزہ لیا جائے ، اسلام آباد اورکہوٹہ کے نقشے پر نگاہ ڈالی جائے ،پاکستان کے خشک اور بنجر ہوتے کھیتوں کو دیکھا جائے تو اندازہ ہوجائے گا کہ جمو ں کشمیر کی پاکستان کے لئے کیا اہمیت ہے ۔ اس بات کا تصور ہی لرزا دینے والا ہے کہ اگر جموں کشمیر کا 33958 مربع میل علاقہ آزاد نہ ہوا ہوتا تو پاکستان کا نقشہ کیا ہوتا…؟ تب بھارتی فوجی کوہالہ پل پر بیٹھے پاکستان میں جھانک رہے ہوتے۔ اسلام آبادموجودہ جگہ بن پاتا اور نہ کہوٹہ ایٹمی پلانٹ موجودہ جگہ پر تعمیر ہوتا ۔ اسی طرح پاکستان پانی اور بجلی کی پیداوارکے دوسرے اہم ترین منگلہ ڈیم سے بھی محروم ہو جاتا۔

کشمیر میں جنگ بندی بھارت کی ضرورت اورمجبوری تھی لیکن پاکستان کا جنگ بندی کو تسلیم کرنا فاش غلطی تھی۔ امیر المجاہدین مولانا فضل الہی وزیر آبادی نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کے فیصلے کوغلطیہائے عدیم المثال قرار دیا تھا۔ سچی بات یہ ہے کہ اس موقع پر کی جانے والی جنگ بندی کی غلطی کا خمیازہ ہم آج تک بھگت رہے ہیں اس جنگ بندی کے بعد آج تک مقبوضہ جمو ں کشمیر کا ایک انچ رقبہ بھی آزاد نہیں کروایا جا سکا ۔ بات یہ ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کابھارتی قبضہ سے آزاد ہونا ازحد ضروری ہے ۔ اس لئے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ ہمار اجغرافیائی ہی نہیںبلکہ دین ،ایمان ،وفا اور محبت کا رشتہ ہے ۔مسئلہ کشمیر …تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔

پاکستان کی تکمیل مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ۔اب سوال یہ ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کیسے آزاد ہو…؟ اس کا سیدھا اور آسان جواب یہ ہے کہ 1947-48ء میںجس جہادی راہ پر چل کر 33958 مربع میل آزاد ہوا اسی جہادی راہ پر چلنے سے باقی ماندہ کشمیر بھی آزاد ہو گا۔ ہم بھارت کے ساتھ بلاوجہ جنگ مول لینے کے حق میں نہیں لیکن اپنے حق سے دستبردار ہونا بھی آزاد قوموں کا شیوہ نہیں۔ اپنے حق سے دستبرداری ہمیشہ جارحیت اورپسپائی کو دعوت دیتی ہے ، جب ایک بار پسپائی کا سفر شروع ہو جائے تو اس کا کوئی اختتام نہیں ہوتا جبکہ جہادکا راستہ کامیابیوں، کامرانیوں اور فتوحات کے دروازے کھولتا ہے۔

مسئلہ کشمیر کے بارے میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے حالیہ بیانات بھی بلاشبہ جرات مندانہ ہیں لیکن بات یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر بیانات سے حل ہونے والا نہیں بیانات اور مذاکرات کا سلسلہ تو 67سال سے چلا رہا ہے ہم مذاکرات کے خلاف نہیں لیکن کوئی ہمیں بتائے کہ ان بیانات و مذاکرات کا ثمر کیا ہے …؟ سوائے وقت کے ضیاع کے پاکستان کو کیا ملاہے…؟ با مقصد اور تعمیری مذاکرات کی ضمانت صرف طاقت میں ہے اور طاقت … جہاد میں ہے ، لہذا کشمیر کی آزادی کے لئے ضروری ہے کہ جہاد کا راستہ اختیار کیا جائے۔

Prof. Hafiz Muhammad Saeed
Prof. Hafiz Muhammad Saeed

تحریر: حافظ محمد سعید

Share this:
Tags:
black Day India kashmir occupation state بھارتی دن ریاست سیاہ قبضے کشمیر
Shahbaz Sharif, Nawaz Sharif
Previous Post وزیر اعظم سے شہباز شریف کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Next Post بلدیاتی انتخابات میں التوا کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے :عمران خان
Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close