
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد شہر میں عیدالاضحی کے 3 دن میں 55 ہزار سے زائد قربانی کی آلائشوں کو تلف کیاگیا۔ سی ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کا آپریشن آج ختم ہو گیا۔ ایام عیدالاضحی میں قربانی کی آلائشوں کو تلف کرنے کے آپریشن میں 2 ہزار 500 اہل کاروں نے حصہ لیا۔
