
اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے60 سے ن لیگ کے امیدوار ایاز امیرکے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور معروف کالم نگار ایاز امیر نے کہا ہے کہ میرے دو کالم پر اعتراضات لگا کر کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان کے حوالے سے کالم لکھے تھے جنھیں بنیاد بنایا گیا۔
