
سرگودھا (جیوڈیسک) پانی و بجلی چوری کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائی کا سلسلہ جاری رہا۔
موضع ربانہ سے اسلم،اکرم، نذرا، اشرف ،موضع لقمان سے منظور اور شہباز کو پائپ اور کٹ کے ذریعے نہری پانی جبکہ 74 جنوبی میں اسلم کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
