
کوئٹہ (جیوڈیسک) مغوی ڈاکٹر عبدالمناف کی عدم بازیابی کے خلاف کوئٹہ میں عید کے تیسرے دن بھی ڈاکٹروں نے احتجاجی کیمپ لگایا۔
عید کا مزہ اپنوں کے سنگ ہے مگر ڈاکٹر عبدالمناف ترین کی عدم بازیابی کے خلاف پی ایم اے کے ڈاکٹروں نے عید کے تیسرے روز بھی احتجاجی کیمپ کا حصہ ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں تحفظ دیا جائے۔
کوئٹہ کے ڈاکٹرز عید کے موقع پر بھی مغوی ڈاکٹر عبدالمناف ترین بازیابی کے لیے سراپا حتجاج ہیں۔ احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ان کو تحفظ دیا جائے یہ احتجاجی کیمپ گزشتہ 15 روز سے جاری ہے جبکہ مغوی ڈاکٹر کو اغوا ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے تاہم تمام تر دعووں کے باوجود مغوی کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔
کیمپ میں موجود ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں صرف تحفظ چاہئے، بلوچستان سے اب تک 28 ڈاکٹرز اغواہو چکے ہیں مگر یہ سلسلہ تاحال جاری ہے اور کوئی بوچھنے والا نہیں ڈاکٹرز بھاری تاوان دے کر منظر عام پر آتے ہیں، سیکورٹی فورسسز کی کارگردگی نظر نہیں آتی۔
