
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو بیرون ملک غیرقانونی بنک اکاؤنٹس رکھنے والے تمام لوگوں کے نام سامنے لانے کی ہدایت کے فوراً بعد جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کسی کو بھی بچانے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور عدالتی احکامات کی پیروی کی جائیگی۔
