
لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے مقبول ترین اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب کاانعقاد 2014 میں ہوگا۔ ابھی دو مہینے باقی ہیں مگر آسکر کا پہلا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی فلمی ستاروں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
اکیڈمی ایورڈز 2014 کا”آسکر ٹریلر” ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر میں امریکی اداکارہ ٹی وی میزبان Ellen DeGeneres ڈھائی سو ڈانسرز کے ساتھ Fitz & The Tantrums کے گانے”دی والکر” پر جلوے بکھیر رہی ہیں۔ Ellen آسکر 2014 کی تقریب میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیں گی۔
اس ٹریلر کو تین جنوری سے امریکا کے سینما گھروں میں چلایا جائے گا۔
